فیس بک سرچ ہسٹری کس طرح ڈیلیٹ کریں
فیس بک پر سرچ ضرور کریں لیکن سرچ ہسٹری کو بھی صاف ضرور کریں۔ اگر آپ فیس بک سرچ ہسٹری کو حذف کرنا نہیں جانتے تو آئیے آپ کو اس کا طریقہ بتاتے ہیں۔
ہمارے ہاں ابھی تک بھی زیادہ تر لوگوں کو فیس بک استعمال کر نا ہی نہیں آتا۔ مثلاً فیس بک پر ائیویسی اور اپنی سکیوریٹی سیٹنگز کیا رکھنی چاہئیں، انھیں کچھ پتا نہیں ہوتا۔ جب ان لوگوں کی پروفائل پر جائیں تو بندہ کانوں کو ہاتھ لگاتے ہوئے واپس آجاتا ہے۔ اور ان صاحبان کو پتا ہی نہیں ہوتا کہ انھوں نے جو ڈھیروں ڈھیر پیج لائیک کر رکھے ہیں ان کی خبر دوسروں تک بھی پہنچ رہی ہے۔
بہرحال بات کرتے ہیں سرچ ایکٹیویٹیز کی۔ فیس بک پر ہم اکثر لوگوں کے نام لکھ کر تلاش کرتے رہتے ہیں۔ اب بھلا بندہ فیس پر یہ کام نہ کرے تو پھر کیا کرے؟ لیکن ایسے لوگ جو دوسروں سے اپنا کمپیوٹر شیئر کرتے ہیں یا ان کا فیس بک لاگ اِن ہو اور کوئی دوسرا کمپیوٹر پر بیٹھ جائے تو معاملہ خطرناک ہو سکتا ہے۔
وہ اس طرح کہ فیس بک پر کی گئی تمام تلاش … جسے آپ معروف عام میں ’’حرکتیں‘‘ بھی کہہ سکتے ہیں وہ اکاؤنٹ میں ریکارڈ ہوتی رہتی ہے۔ اسے دیکھنے کے لیے اپنی پروفائل پر جائیں اور Activity log کے بٹن پر کلک کریں۔
فیس بک پر کی گئی آپ کی تمام سرگرمیوں جیسے کہ لائیکس، کمنٹس، شیئر، پوسٹس وغیرہ سب کچھ کا ریکارڈ یہاں تاریخ وار و ترتیب وار موجود ہوتا ہے۔ یہاں بڑی آسانی سے پتا چل سکتا ہے کہ آپ نے کب کیا لائیک کیا یا کہاں کیا تبصرہ فرمایا۔
ایکٹیویٹی لاگ میں سب سے نیچے Search بھی لکھا ہوا آپ دیکھ سکتے ہیں۔ اس پر کلک کریں اور دیکھیں آپ نے کیا کیا فیس بک پر سرچ کیا ہے۔ ویسے تو یہ تمام ایکٹیویٹی پوشیدہ ہوتی ہے یعنی اسے صرف آپ ہی دیکھ سکتے ہیں۔
لیکن اگر کمپیوٹر پر دوسروں کو بھی رسائی حاصل ہو اور آپ کا فیس بک لاگ اِن ہو تو یہاں سے سب کچھ دیکھا جا سکتا ہے۔
اس لیے بہتر یہی ہے کہ ایسی سرچز جو آپ کے لیے مشکل پیدا کر سکتی ہوں انھیں یہاں سے ڈیلیٹ کر دیا کریں۔ چاہیں تو منتخب کردہ سرچز کو ڈیلیٹ کر دیں یا پھر اوپر موجود آپشن Clear Searches کی مدد سے تمام سرچز ایک ساتھ بھی ڈیلیٹ کی جا سکتی ہیں۔
(یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ مارچ 2014 میں شائع ہوئی)
Very Good Job. (Y)
very infoemative…. (Y)
very infoemative…. (Y)
Thank you … but i don’t need to do this as my all activity is normal and good … i don’t need to hide anything …
thank you
Bro mere czn fb ki id hai jiska email ya user name type kr k search kro to show nhi hoti but fb k dosry account say search kron tou ho jati hai iska koi hl bto
thanx
Likes kiy huy peg koi na dehk saky is ka kiya hal hai