ڈائیوو بس کی طرف سے کرائے میں نمایاں کمی

پاکستان میں وہ تمام لوگ جو کم کرایہ خرچ  کرکے سفر کرنا چاہتے ہیں اُن سب کےلئے اچھی خبر ہے کہ  ڈائیوو بس نے 12 ستمبر سے کرایوں میں  پچیس سے پینتالیسں فیصد تک کمی  کا علان کیا ہے۔

ڈائیوو پاکستان ایکسپرس  جو ایک دور دراز شہروں  تک سفر کی سہولت فراہم کرنے والی بس سروسز میں سے ایک ہے۔ اُس نے بہت سے شہروں کے کرائے میں نمایاں کمی کا اعلان کیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ نہایت کم قیمت پر آرام دہ سفر کی سہولت سے فائدہ اُٹھا سکیں۔

کمپنی کے سرکاری ذرائع کے مطابق   ابھی اِس بات کا تعین نہیں کیا گیا کہ کرائے میں کمی کب تک رہے گی۔  ڈائیوو کمپنی پُر اُمید ہے کہ وہ لمبے عرصے تک اِس ڈِسکاؤنٹ کو جاری رکھیں گے تاکہ لوگ  دوسرے شہروں میں  سفر کےلئے  ڈائیوو بس کا ہی انتخاب کریں۔ اِس وقت  ڈائیوو بس پیجاب، سندھ اور خیبر پختون خواہ کے  ستاون  شہروں میں بس سروس فراہم کر رہی ہے۔

daewoo-2نئے کرائے کچھ اِس طرح سے ہیں

پشاور سے کراچی —-  پنتس سو  روپے (3500)

راولپنڈی سے مُلتان —- گیارہ سو روپے (1100)

لاہور سے پشاور —- ایک ہزار روپے (1000)

لاہور سے سرگودھا —- چار سو روپے (400)

لاہور سے سیالکوٹ —- چار سو روپے (400)

 

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

اِس کے علاوہ  ڈائیوو بس نے پیک آور اور آف پیک  آور کے کرائے بھی متعارف  کروائے ہیں۔ جو اِس طرح سے ہیں۔

daewoo-1آف پیک  آور کرایہ (رات نو بجے سے صبح نو بجے تک)

لاہور سے راولپنڈی —-  آٹھ سو  روپے (800)

لاہور سے مُلتان —- چھ سو روپے (600)

لاہور سے فیصل آباد —- تین سو روپے (300)

پیک آور کرایہ (صبح نو بجے سے رات نو بجے تک)

لاہور سے راولپنڈی —-  گیارہ سو روپے (1100)

لاہور سے مُلتان —- سات سو پچاس روپے (750)

لاہور سے فیصل آباد —- تین سو پچاس روپے (350)

Comments are closed.