صرف ایک منٹ کی آواز ریکارڈ کریں اور اپنی ڈیجیٹل آواز میں کچھ بھی پڑھیں
لیرابرڈ(Lyrebird) نامی کینیڈین سٹارپ اپ کی مدد سے اب آپ اپنی آواز کو ڈیجیٹل بنا سکتے ہیں۔ اس کا مطلب ہے آپ بڑے بڑے انگریزی پیراگراف کو اپنی ڈیجیٹل آواز میں خود سن سکتے ہیں اور دوسروں کو سنوا سکتے ہیں۔
لیرابرڈکا دعویٰ ہے کہ صارفین صرف ایک منٹ کی آواز کی ریکارڈنگ کرا کر اپنی ڈیجیٹل آواز بنا سکتے ہیں تاہم کمپنی کا مزید کہنا ہے کہ بہتر رزلٹ کے لیے 20 منٹ تک آواز کی ریکارڈنگ بہترہوتی ہے۔اس کے علاوہ ہائی کوالٹی اور شور سے پاک ریکارڈنگ بھی ڈیجیٹل آواز کے رزلٹ کو بہتر کرتی ہے۔
ڈیجیٹل آواز بنانے کے لیے صارفین کو لیرا برڈ پر30 فقرے ریکارڈ کرنے ہوتے ہیں ، جس کے بعد صارفین اپنی ڈیجیٹل آواز بنا سکتےہیں۔ صارفین چاہیں تو اپنے ریکارڈ کیے ہوئے فقرے ڈیلیٹ بھی کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ صارفین ٹیکسٹ کی مدد سے اپنی ڈیجیٹل آواز میں آڈیو کلپ تیار کر سکتےہیں، جنہیں سوشل میڈیا پر شیئر کیا جا سکتا ہے۔
اگر آپ بھی اپنی آواز کو ڈیجیٹل بنانا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں۔
Comments are closed.