کوموڈو ریسکیو ڈسک

ComoDo-Rescue_Diskاگر ہمارا سسٹم وائرس سے متاثر ہو جائے تو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ کیونکہ سسٹم کی کارکردگی بری طرح متاثر ہو جاتی ہے اور ہم کوئی بھی کام بروقت انجام نہیں دے پاتے۔ ایسے میں ’’کوموڈو ریسکیو ڈسک‘‘ کا پاس ہونا کسی نعمت سے کم نہیں۔ اگر سسٹم پر اینٹی وائرس انسٹال نہ ہو اور سسٹم انفیکٹڈ ہو جائے، یا وائرسز کا حملہ ایسا جو اینٹی وائرس کے قابو سے باہر ہو یا وائرسز اینٹی وائرس کو ہی ناکارہ بنا دیں تو ایسی صورت میں سسٹم کی کارکردگی انتہائی کم ہو جاتی ہے۔ سسٹم کی زیادہ تر ریسورسز پر وائرس قبضہ کر لیتے ہیں اور سسٹم انتہائی سست ہو جاتا ہے۔
یہ بوٹ ایبل ڈسک آپ سی ڈی، ڈی وی ڈی یا یو ایس بی کے ذریعے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ ونڈوز کے لوڈ ہونے سے پہلے یہ سسٹم کو مکمل اسکین کر کے ہر طرح کے وائرس اور روٹ کٹس کا صفایا کر دیتی ہے۔ اس ڈسک میں اس طرح کی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تمام ضروری ٹولز موجود ہوتے ہیں۔-
فائل سائز:  پچاس ایم بی
مطابقت: ونڈوز ایکس پی، ونڈوز سیون، ونڈوز ایٹ
دستیابی:  مفت
ڈاؤن لوڈ کریں
(یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ مارچ 2013 میں شائع ہوئی)

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

ComoDo-Rescue_Disk2

13 تبصرے
  1. Nasir says

    جناب میرے پی سی پر آپ کا یہ سوفٹ وئیر "کوموڈو ریسکیو ” انسٹال نہیں ہورہا ہے برائے مہربانی میری رہنمائی کیجئے،شکریہ!

  2. Engr Sidra says

    gr8 info..
    i read all articals

  3. Alamdar says

    آپ آرٹیکل دوبارہ پڑھیں۔ یہ سافٹ ویئر نہیں دراصل ایک بوٹ ایبل ڈسک ہے۔

  4. Nasir says

    برائے مہربانی یہ بھی بتا دیں کہ یہ ڈسک کسطرح تیار ہوگی یا کہاں سے دستیاب ہوگی،شکریہ!

  5. Alamdar says

    یہ بنی بنائی ڈسک ہے۔ ڈاؤن لوڈ کر ڈسک پر برن کر لیں۔

  6. Khawar says

    sir g ur great

  7. Khawar says

    almadar bi ap bohat great ha yar

  8. Rooha Ali says

    nice..

  9. Zulfquar Mehar says

    Alamdar Bahi

    کوموڈو ریسکیو ڈسک ko Jab CD Par copy kary gy tu kya CD ko Bootable bana pare ga ya KudBaKud Bootable ho jaye ga????

  10. Zulfquar Mehar says

    ok

  11. imran says

    sir jis tarha boot se windows karte hain computer restart kae k …
    to sir ye bhe ishi tarha istamaal hoga???????? agar usb se karen to usb ko boot bana na parega ya bagher boot k?? sir please reply me

  12. imran says

    sir jis tarha boot se windows karte hain computer restart kae k …
    to sir ye bhe ishi tarha istamaal hoga???????? agar usb se karen to usb ko boot bana na parega ya bagher boot k?? sir please reply me

  13. M M Q says

    sir agar usb per burn karna ho tu wo kes kare ge

Comments are closed.