تمام کلاؤڈ اسٹوریجز کو ایک ساتھ استعمال کر کے ہزاروں جی بی اسپیس حاصل کریں

کئی کلاؤڈ اسٹوریجز کو یکجا کرکے آپ سینکڑوں جی بی کا مفت اسٹوریج اسپیس حاصل کرسکتے ہیں

آج کل درجنوں کلاؤڈ اسٹوریجز مفت دستیاب ہیں۔ اگر آپ ان تمام کو جمع کریں کئی سو جی بی کی اسٹوریج آپ کو حاصل ہو سکتی ہے، لیکن ہر اسٹوریج کو استعمال کرنے کے لیے اُس کی ویب سائٹ پر جانا پڑتا ہے یا پھر اس کا کلائنٹ پروگرام انسٹال کرنا پڑتا ہے۔ اس طرح زیادہ تر لوگ ایک ہی کلاؤڈ اسٹوریج پر صبر کیے رہتے ہیں کیونکہ وہ پسند نہیں کرتے کہ ہر اسٹوریج کا پروگرام بھی انسٹال کریں۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ کس طرح تمام اسٹوریجز کو ایک ساتھ استعمال کیا جا سکتا ہے اور وہ بھی بالکل آسانی کے ساتھ۔

اس حوالے سے ’’کلاؤڈ ایوو‘‘ (Cloudevo) پروگرام اپنی مثال ہے۔ اسے انسٹال کرنے کے بعد آپ اس میں اپنی تمام کلاؤڈ اسٹوریجز جیسے کہ گوگل ڈرائیو، ڈراپ باکس، مائیکرو سافٹ ون ڈرائیو، فور شیئرڈ، باکس ڈاٹ کام، ہائی ڈرائیو اور میگا وغیرہ ایک ساتھ نہ صرف منظم رکھ سکتے ہیں بلکہ استعمال بھی کر سکتے ہیں۔ یہ پروگرام آپ کی تمام اسٹوریجز کو ایک ڈرائیو میں جمع کر دیتا ہے۔ اس طرح جب آپ اس میں کوئی ڈیٹا اپ لوڈ کرتے ہیں تو یہ پروگرام خود بخود اُس ڈیٹا کو ان اسٹوریجز میں تقسیم کر دیتا ہے لیکن اسے استعمال کرتے وقت خود ہی جمع کر کے آپ کے لیے حاضر کر دیتا ہے۔

اس پروگرام کو حاصل کرنے کے لیے درج ذیل ربط پر جائیں:

یہاں کلک کریں

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

اس کی انسٹالیشن کے بعد آپ کو اس کا اکاؤنٹ بنانا ہو گا، اس کے بعد آپ اپنی تمام کلاؤڈ اسٹوریجز کو اس میں شامل کر سکتے ہیں۔

اگر آپ اپنے قیمتی ڈیٹا کی حفاظت کرنا چاہتے ہیں تو بہترین طریقہ یہی ہے کہ اسے کسی کلاؤڈ اسٹوریج پر بیک اپ کرتے رہیں تاکہ وہ محفوظ اور ہر وقت ہر جگہ آپ کی دسترس میں رہے۔ ’’کلاؤڈ ایوو‘‘ کی بات کریں تو ڈیٹا کو تیز اور محفوظ طریقے سے کلاؤڈ اسٹوریج میں پہنچانے کے لیے اس کی کارکردگی لاجواب ہے۔ یہ ڈیٹا انکرپشن کی سہولت بھی دیتا ہے۔ کلاؤڈ ایوو ونڈوز کے علاوہ لینکس، اینڈروئیڈ و آئی او ایس یعنی تمام پلیٹ فارمز کے لیے مفت دستیاب ہے۔

نوٹ: یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ 126 میں شائع ہوئی

اگر آپ یہ اور اس جیسی درجنوں معلوماتی تحاریر پڑھنا چاہتے ہیں تو گھر بیٹھے کمپیوٹنگ کا تازہ شمارہ حاصل کریں۔

2 تبصرے
  1. Hassan Raza says

    Please do not save you important data to cloud storage because it is not save there keep you important data on flash drives.

  2. M Shakir Malik says

    how we can use it on Android Smart Phone because its very needful on android

Comments are closed.