ایک سے زائد ٹیکسٹ کاپی پیسٹ
ٹیکسٹ کاپی پیسٹ کرنا ہماری اہم ضرورت ہے۔ اکثر ہم کوئی اہم ٹیکسٹ کاپی کرتے ہیں، لیکن بے دھیانی میں کوئی دوسرا بھی ٹیکسٹ کاپی کر لیتے ہیں۔ اس طرح پیسٹ کرنے پر وہی ٹیکسٹ آئے گا جو آخری کاپی کیا گیا ہو گا۔ اس کے علاوہ بعض اوقات ایسا بھی ہوتا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ ٹیکسٹ کاپی کرتے جائیں اور ایک ساتھ انھیں بعد میں پیسٹ کر لیں۔ اینڈروئیڈ اسمارٹ فون میں تو آپ نے دیکھا ہو گا کہ کچھ پیسٹ کرنے کے لیے جب آپ اسکرین کو پریس کر کے رکھتے ہیں تو پیسٹ کے آپشن کے ساتھ ساتھ ’’کلپ ٹرے‘‘ کا آپشن بھی موجود ہوتا ہے۔ اگر آپ اسے منتخب کریں یہاں آپ کی گزشتہ کاپی کردہ بیس چیزیں موجود ہوں گی۔
یعنی ضرورت پڑنے صرف آخری ہی نہیں بلکہ گزشتہ بیس کاپی کردہ چیزیں بھی پیسٹ کی جا سکتی ہیں، لیکن ونڈوز میں ایسا ممکن نہیں کیونکہ اس میں صرف ایک ٹیکسٹ کاپی کرنے کی سہولت موجود ہے۔
اس مسئلے کا حل ’’کلپ او میٹک‘‘ میں موجود ہے۔ اس سافٹ ویئر کی مدد سے آپ ایک سے زائد ٹیکسٹ کاپی کر سکتے ہیں۔ پھر جو بھی ٹیکسٹ پیسٹ کرنا ہو اُسے پیسٹ کر سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ اس کا بہترین فیچر ’’مستقل کاپی‘‘ ہے۔ یعنی ایسی چیزیں جنھیں بار بار کہیں پیسٹ کرنے کی ضرورت پڑتی ہو اسے مستقل کاپی میں ڈال دیں۔ جیسے کہ ای میل ایڈریس یا ای میل کے آخر میں شامل کرنے کے لیے سگنیچر۔
ٹیکسٹ پیسٹ کرنے کے لیے اس کی کمانڈ ctrl+alt+v استعمال کی جاتی ہے جس سے گزشتہ کاپی کیے گئے ٹیکسٹ لسٹ کی صورت میں کھل جاتے ہیں۔ جو ٹیکسٹ پیسٹ کرنا ہو اس پر کلک کریں وہ پیسٹ ہو جائے گا۔
فائل سائز: 96 KB
Nice Information Sir, It will help me alot in programming. Thank you
میں نے یہ سافٹ وئیر تو استعمال نہیں کیا لیکن اس سے ملتا جلتا ایک سافٹ وئیر میرے مستقل استعمال میں ہے، اس کا نام ہے ClipX
یہ انتہائ مفید اور کارآمد سافٹ وئیر بہت ہلکا ہونے کے ساتھ ساتھ تصاویر بھی کاپی کر سکتا ہے اور اس میں یوزر اپنی مرٖضی کے مطابق ترامیم بھی کر سکتا ہے۔
http://bluemars.org/clipx