آن لائن موجود وڈیوز باآسانی ڈاؤن لوڈ اور کنورٹ کریں

وڈیوز ڈاؤن لوڈ کرنا ہم سب کا پسندیدہ مشغلہ ہے۔ دراصل جب ہم انٹرنیٹ پر کوئی دلچسپ وڈیو دیکھتے ہیں تو ہماری خواہش ہوتی ہے کہ اسے اپنے دوستوں کو بھی دکھائیں۔ اس مقصد کے لیے ظاہر ہے وڈیو کو ڈاؤن لوڈ کرنا پڑتا ہے اور وڈیوز ڈاؤن لوڈ کرنے کے جتنے بھی مستند ذرائع پتا ہوں کم ہیں۔دراصل وڈیوز ڈاؤن لوڈ کرنے والی کئی سروسز اور مختلف ذرائع موجود ہیں لیکن اکثر عین وقت پر دھوکا دے جاتے ہیں۔ ان کی سروس ڈاؤن ہوتی ہے یا کسی اور مسئلے کی وجہ سے ضرورت پڑنے پر وہ کام نہیں کرتیں۔

ایسی صورت حال میں ہمیں کسی متبادل ذرائع کا پتا ہونا چاہیے۔ اگر ایسی بات ہے تو آپ کے پاس ’’کلپ گریب‘‘ (ClipGrab)پروگرام بھی موجود ہونا چاہیے۔ یہ پروگرام آپ درج ذیل ربط سے بالکل مفت ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں:
clipgrab.org

ڈاؤن لوڈنگ کے بعد اس کی انسٹالیشن تھوڑی سی توجہ کی متقاضی ہے۔ انسٹالیشن اور استعمال کرنے کا درست طریقہ کار جاننے کے لیے یہ وڈیو دیکھنا مت بھولیں۔

یہ پروگرام یوٹیوب سمیت دیگر کئی وڈیوز ویب سائٹس جیسے کہ ویمیو اور ڈیلی موشن جیسی بڑی ویب سائٹس سے وڈیوز ڈاؤن لوڈ کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ اس کا استعمال انتہائی آسان ہے، بس اسے انسٹال کر کے چلائیں۔ اگر وڈیو کا لنک آپ کے پاس موجود ہے تو ’’ڈاؤن لوڈز‘‘ کے ٹیب میں آجائیں، ورنہ آپ ’’سرچ‘‘ کے ٹیب میں کوئی وڈیو تلاش بھی کر سکتے ہیں۔

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

clipgrab-2

وڈیو منتخب کرنے کے بعد ’’فارمیٹ‘‘ کے سامنے موجود لسٹ میں سے مطلوبہ فارمیٹ منتخب کریں، جیسے کہ Mp4 یا Mpeg4 وغیرہ۔اگر وڈیو میں موجود صرف آڈیو چاہیے تو mp3 بھی منتخب کیا جا سکتا ہے۔ اس کے بعد ’’کوالٹی‘‘ کی لسٹ میں سے وڈیو کا معیار منتخب کریں۔ 1080 کی ایچ ڈی وڈیو بھی اس پروگرام کے ذریعے حاصل کی جا سکتی ہے۔ یعنی یہ صرف وڈیو ڈاؤن لوڈر ہی نہیں بلکہ کنورٹر بھی ہے۔

clipgrab-3

یہ مختصر سی سیٹنگز کرنے کے بعد سامنے موجود Grab this clip! کے بٹن پر کلک کر دیں۔’’کلپ گریب‘‘ فوراً اس وڈیو کو آپ کے مطلوبہ فارمیٹ میں ڈاؤن لوڈ کرنا شروع کر دے گا۔

یہ تحریر کمپیوٹنگ میگزین میں شائع ہوئی

Comments are closed.