فون کی صفائی کریں اور اس کی رفتار بڑھائیں
کچھ ہی ماہ استعمال کرنے کے بعد اسمارٹ فون لگتا ہے جیسے سست پڑ گیا ہو۔
ظاہر ہے جب آپ ہر روز کوئی نئی ایپ یا گیم انسٹال کر کے آزمائیں گے اور سارا دن دوستوں سے مختلف فائلوں کا تبادلہ کریں گے تو یہ تو ہو گا۔
خاص طور پر اگر آپ کے اسمارٹ فون میں محدود اسٹوریج موجود ہے اور اس میں ایس ڈی کارڈ کی سپورٹ نہیں تو آپ کو زیادہ پریشانی ہو سکتی ہے۔
ایسے میں فون سے فالتو فائلز کی صفائی انتہائی ضروری ہو جاتی ہے۔ چاہے آپ کے پاس کتنا ہی اچھا اور طاقت ور ہارڈویئر رکھنے والے اسمارٹ فون کیوں نہ ہو، ہر کچھ ماہ بعد اس کی صفائی ضروری ہوتی ہے۔
اس حوالے سے یوں تو کئی معروف ایپلی کیشنز جیسے کہ کلین ماسٹر، اے وی جی کلینر، ایواسٹ کلینر، ایف سکیور بوسٹر اور سفٹر میجک وغیرہ موجود ہیں لیکن حال ہی میں منظر عام پر آنے والی ایپل کیشن ’’ایس ڈی میڈ‘‘ SD Maid انتہائی تیزی سے مقبول ہو رہی ہے جس کی وجہ اس کی کارکردگی ہے۔
اس ایپ کو چار عمدہ فیچرز میں تقسیم کیا گیا ہے ہے کورپس فائنڈر، سسٹم کلینر، ایپ کلینر اور ڈیٹا بیس۔
کورپس فائنڈر Corpse Finder اس کا سب سے عمدہ فیچر ہے جو ایسی فائلز اور فولڈرز کو تلاش کرتا ہے جو ایپس اب آپ کے فون میں موجود ہی نہیں یعنی اَن انسٹال ہو چکی ہیں۔ یہ ان کی باقیات کو ڈھونڈ کر ٹھکانے لگاتا ہے۔
ایپ کلینر کا فیچر آپ کے فون میں موجود ایپس کی ان فائلز کو حذف کرتا ہے جن کے نہ ہونے سے ایپس کو کوئی فرق نہیں پڑتا یعنی اضافی بوجھ کو ختم کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: فون پر بھرتی ہوئی اسپیس کو خالی کرنے کے طریقے
سسٹم کلینر فون میں جمع ہو جانے والی فالتو فائلوں کو تلاش کرتا ہے جو وقتاً فوقتاً فون میں ضرورت کے تحت بنتی رہیں لیکن اب ان کی ضرورت نہ رہی ہو۔
یہ بھی پڑھیے: فون کی بیٹری کو لمبے عرصے تک زندہ رکھیں
غرض اینڈروئیڈ ڈیوائس کی کارکردگی کو واپس اصل حالت میں لانے کے لیے ایس ڈی میڈ ایک زبردست ایپلی کیشن ہے جو آپ کو ضرور انسٹال کرنی چاہیے۔
Comments are closed.