گوگل کروم کا غیرمتعلقہ مواد دکھانے والی ویب سائیٹس کے خلاف اعلان جنگ

گوگل کروم اس وقت انٹرنیٹ صارفین میں مقبول ترین ویب براؤزر ہے۔ یہ براؤزر استعمال کرتے وقت آپ نے اکثر مشاہدہ کیا ہو گا کہ ویب پیج پر موجود کسی بٹن پر جونہی کلک کیا جاتا ہے تو متعلقہ صفحہ کھلنے کی بجائے کوئی اور ہی ویب سائیٹ کھل جاتی ہے۔ بعض اوقات یوں ہوتا ہے کہ صارف جونہی کسی لنک پر کلک کرتا ہے وہ لنک نئی ونڈو میں کھلتا ہے جبکہ پہلے سے موجود صفحہ پر کوئی نئی ویب سائیٹ کھل جاتی ہے۔

یہی نہیں بعض اوقات آپ کسی فائل کو ڈاؤن لوڈ کرنے یا پلے کرنے کے لیے صفحہ کھولیں تو اس پر اتنے لاتعداد "ڈاؤن لوڈ” اور "پلے” بٹن موجود ہوتے ہیں کہ سر چکرا جاتا ہے۔

یہ سب ہتھکنڈے دراصل صارف کو پھنسانے اور اپنا مواد و اشتہارات زبردستی دکھانے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔ عموما ان کاموں کے لیے ویب پیج میں موجود "ری ڈائیریکٹ” آپشن کا استعمال کیا جاتا ہے جن سے ویب سائیٹ کا مالک بھی لاعلم ہوتا ہے۔

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

اگر آپ کروم براؤزر استعمال کرتے وقت اس طرح کے ہتھکنڈوں سے پریشان ہیں تو پریشانی چھوڑیے۔۔۔۔۔
کیونکہ گوگل نے ایسی تمام ویب سایٹس اور لنکس کے خلاف اعلان جنگ کر دیا ہے۔

گوگل کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ کروم براؤزر کے لیے تین مختلف اپڈیٹس اپ لوڈ کی جائیں گی۔
جس کے بعد کروم براؤزر خودکار طریقے سے کسی بھی سیب سائیٹ میں چسپاں غیر متعلقہ اور تیسری پارٹی کے لنکس کو ایک انفوبار پر ظاہر کرے گا۔ اور کوئی بھی لنک اس وقت تک نہیں کھلے گا جب تک کہ صارف اس فریم پر جا کر خود کلک نا کرے۔

گوگل کی جانب سے یہ اپڈیٹس جنوری 2018 میں گوگل کروم براؤزر کے 65 ورژن میں شامل کی جائیں گی۔

Comments are closed.