ایکسچینجز کے بند ہونے کی افواہ پر بٹ کوائن کی قیمت میں خاطر خواہ کمی

اس وقت چین میں افواہیں گرم ہیں کہ چینی حکومت بٹ کوائن ایکسچینجز کو بند کرنے والی ہے۔ ان افواہوں کا بٹ کوائن پر کافی برا اثر پڑا ہے۔ بٹ کوائن کی قیمت تقریباً 800 سے 900 ڈالر کم ہو چکی ہے۔

یہ صورتحال چین میں کام کرنے والی بٹ کوائنز ایکسچینجز کے لیے بھی مایوس کن ہے۔ انہیں اس بات کی تصدیق نہیں ہو پا رہی کہ انہیں بند کیا جائے گا یا کام جاری رکھنے دیا جائےگا۔

اسی شش و پنج میں کوئن ڈیسک کے مطابق بٹ کوائن کی قیمت 4100 امریکی ڈالر پر پہنچ گئی تھی

coindesk-bpi-chart

بیجنگ میں کام کرنےو الی ایکسچینج او کے کوائن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انہیں اب تک حکام کی طرف سے ایکسچینج بند کرنے کے حوالے سے کسی قسم کی ہدایات نہیں ملیں۔ مزید ایکسچینجز کا کہنا ہے کہ وہ حکام کی طرف سے کسی باضابطہ وضاحتی بیان کا انتظار کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ چین اور روس دونوں ہی بٹ کوائن کی بڑی مارکیٹس ہیں۔ زیادہ ٹریڈنگ انہی دونوں ممالک میں ہوتی ہے۔ ‎چینی حکومت نے اس حوالے سے کوئی پالیسی بیان نہیں دیا اس کے باوجود صرف افواہ پر بٹ کوائن کی قیمت میں خاطر خواہ کمی ہوئی ہے۔ اگر چین نے واقعی بٹ کوائنز ایکسچینجز کو بندکردیا تو شاید بٹ کوائن کی قیمت آدھی بھی نہ رہے۔

Comments are closed.