کیا آپ کو چشمے کی ضرورت ہے؟ آنکھیں آن لائن چیک کریں

بینائی کا کمزور ہونا ایک عام سی بات ہے۔ دنیا بھر میں لاتعداد افراد اس کا شکار ہیں۔ اگر آپ کو یہ شک ہو کہ کہیں آپ کی نظر کمزور ہو رہی ہے تو ڈاکٹر کے پاس جانے سے پہلے آپ اس بات کی خود بھی تصدیق کر سکتے ہیں۔

اگر آپ اپنی آنکھیں گھر بیٹھے ٹیسٹ کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے درج ذیل ویب سائٹ کھول لیں:

http://vision.vega9.com

کمپیوٹر کے علاوہ آپ کے پاس اسمارٹ فون اور ایک عدد کارڈ موجود ہونا چاہیے۔ کوئی سا بھی کارڈ یا کاغذ کا ٹکڑا جس سے ایک آنکھ ڈھکی جا سکے۔ کیونکہ باری باری دونوں آنکھیں ٹیسٹ کی جائیں گی۔ اس کے بعد یہ ویب سائٹ کھولیں اور نیلے رنگ کے بٹن Try now پر کلک کریں۔ اگلے صفحے پر ایک چارٹ کھل جائے گا جس پر مختلف سائز میں انگریزی حروف موجود ہوں گے۔ جبکہ اوپر ایک کیوآر کوڈ موجود ہو گا جو کہ آپ کو اپنے فون سے اسکین کرنا ہے تاکہ فون پر ٹیسٹ دیا جا سکے۔

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

یہ بھی پڑھیں: آن لائن چیک کریں کہیں آپ کلر بلائنڈ تو نہیں

vision-vega9-01

اب اسکرین سے چار میٹر کے فاصلے پر آجائیں اور جو پہلا حرف لکھا آرہا ہو اسے پڑھیں۔ فون پر آپ دیکھیں تو کمپیوٹر اسکرین جتنی ہی لائنز اور حروف موجود ہوں گے لیکن فون پر ان کی جگہ ستارے بنے ہوں گے۔ اگر آپ اسے پڑھ سکتے ہیں تو فون پر دکھائے جانے والے آپشنز میں سے اس حرف کی جگہ پر موجود ستارے پر کلک کرتے ہوئے درست حرف کو ٹائپ کرتے جائیں۔

vision-vega9-02

اس طرح یہ ٹیسٹ آگے بڑھتا رہے گا اور آخر میں آپ کو نتیجہ فراہم کر دیا جائے گا کہ آپ کی بنائی درست ہے یا نہیں۔

ایک تبصرہ
  1. Bilal Hussain says

    Hello Sir > Android Mobile ko Leatast Virsan Pe update karny ka tareka B batay plzzz

Comments are closed.