دیکھیں کون آپ کا وائی فائی انٹرنیٹ چوری کر رہا ہے

تیز ترین انٹرنیٹ کی آمد کے بعد اب نہ صرف یہ کہ ہمیں تقریباً ہر جگہ بہترین انٹرنیٹ دستیاب ہے بلکہ اس رفتار سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے ہم اسے دوسروں سے بھی بانٹ سکتے ہیں۔ زیادہ تر اسمارٹ فونز میں وائی فائی ہاٹ اسپاٹ بنانے کا فیچر پہلے سے موجود ہوتا ہے جس کی بدولت ہم اپنا تھری جی یا فور جی انٹرنیٹ اپنے دوستوں کو بھی استعمال کرنے کے لیے فراہم کر سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ تیز ترین انٹرنیٹ سروسز کی بدولت اب گھر گھر میں بہترین انٹرنیٹ موجود ہے اور گھر کے سبھی افراد اسے وائی فائی کے ذریعے استعمال کرتے ہیں۔ مسئلہ اس وقت سامنے آتا ہے جب آپ نے اپنے نیٹ ورک پر پاس ورڈ نہ لگا رکھا ہو یا آس پڑوس میں کسی کو پاس ورڈ دے رکھا ہو۔
اس کے نتیجے میں انٹرنیٹ کا غیرضروری استعمال جاری رہتا ہے اور آپ کو بھاری بل بھرنا پڑتا ہے یا پھر مہینے سے پہلے ہی بینڈوڈتھ کے خاتمے کی نتیجے میں انٹرنیٹ کی بندش کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

آپ کو ہمیشہ اس چیز پر نظر رکھنی چاہیے کہ کون سی غیر ضروری ڈیوائس آپ کے نیٹ ورک سے جُڑی ہے۔ اس بات سے نہ صرف آپ اپنے انٹرنیٹ کا غیرضروری استعمال روک سکیں گے بلکہ یہ آپ کی پرائیویسی کے لیے بھی بہتر ہے۔ یہ کام باآسانی اسمارٹ فون سے بھی کیا جا سکتا ہے اور ڈیسک ٹاپ سے بھی۔

اس حوالے سے ہم پہلے بھی ایک تحریر شائع کر چکے ہیں جو آپ یہاں پڑھ سکتے ہیں: اپنے وائی فائی سے جڑے غیرضروری صارفین کی تفصیل جانیں اور انھیں بلاک کریں

اگر آپ اپنے فون کے ذریعے یہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ کون کون آپ کے نیٹ ورک سے کنیکٹ ہے تو اس کے لیے ’’وائی فائی انسپکٹر‘‘ (Wifi Inspector) ایپلی کیشن مفت دستیاب ہے جسے آپ گوگل پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں:
wifi-inspector

Wifi-Inspector

اور اگر یہی کام آپ ڈیسک ٹاپ سے کرنا چاہتے ہیںتو ’’ہو از آن مائی وائی فائی‘‘ (Who Is On My Wifi)سافٹ ویئر استعمال کر سکتے ہیں جو کہ اسمارٹ فون کے مقابلے میں اضافی فیچرز فراہم کرتا ہے۔
whoisonmywifi.com/windows

Who-is-on-my-wifi

اس پروگرام میں آپ اپنی تمام ڈیوائسز کو منتخب کر لیں تو اس کے بعد کوئی غیرضروری ڈیوائس جیسے ہی نیٹ ورک سے کنیکٹ ہو گی یہ فوراً الرٹ کے ذریعے مطلع کرے گا۔ اس کا پروفیشنل ورژن مزید اضافی فیچرز بھی فراہم کرتا ہے جیسے کہ کسی غیرضروری صارف کو اپنے نیٹ ورک سے بے دخل کرنا۔
ان دونوں پروگرامز کو استعمال کرنا آسان ہے بس سمجھنے کی ضرورت ہے۔ اپنے وائی فائی سے کنیکٹ ہونے کے بعد ان پروگرامز کے ذریعے اپنے نیٹ ورک کو اسکین کریں۔ یہ فوراً ہی مکمل رپورٹ فراہم کر دیں گے۔
(یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ اگست 2016 میں شائع ہوئی)

Comments are closed.