کیٹرپلر S40 سخت جان اور پائیدار اسمارٹ فون
تعمیراتی مشینری اور سول انجینئرنگ کے لئے معروف کمپنی کیٹر پلر نے انتہائی پائیدار اور سخت جان اسمارٹ فون S40 فروخت کے لئے پیش کردیا ہے۔ یہ سخت جان فون واٹر پروف بھی ہے اور گرد و غبار کا بھی اس پر کوئی اثر نہیں ہوتا۔ ساتھ ہی یہ شاک پروف یا صدموں اور جھٹکوں سے بھی محفوظ رہتا ہے۔ کمپنی کے مطابق اس فون چھ فٹ کی بلندی سے گرنے پر بھی کچھ نہیں ہوتا۔ اس کی بیٹری 39 دن تک چلتی ہے جبکہ ٹالک ٹائم 18 گھنٹے ہے۔ اس کی اسکرین انتہائی روشن ہے جسے سورج کے روشنی میں بھی بہ آسانی دیکھا اور پڑھا جاسکتا ہے۔ اس اسمارٹ فون کو خاص طور پر ان لوگوں کے لئے بنایا گیا ہے جو دفاتر سے باہر سخت حالات میں کام کرتے ہیں اور عام اسمارٹ فون ان حالات میں بے حد نازک ثابت ہوتے ہیں۔
S40 گوگل اینڈروئیڈ کے تازہ ترین ورژن لالی پاپ پر مبنی ہے جبکہ اس میں 4G کی سہولت بھی موجود ہے۔ سخت جان بنانے کے لئے اس اسمارٹ فون میں اضافی تہیں لگی ہیں جس کی وجہ سے یہ عام اسمارٹ فون کے مقابلے میں بھاری اور دیکھنے میں قدرے بھدا محسوس ہوتا ہے۔ ایمزون برطانیہ پر اس کی قیمت 400 پاؤنڈ ہے۔
Comments are closed.