تمام براؤزرز کی براؤزنگ ہسٹری ایک ہی جگہ دیکھیں
اگر آپ ایک سے زائد براؤزرز استعمال کرنے کے عادی ہیں تو اس سافٹ ویئر کو کارآمد پائیں گے۔ ’’براؤزنگ ہسٹری ویو‘‘ استعمال میں موجود تمام براؤزرز جیسا کہ فائر فوکس، کروم، انٹرنیٹ ایکسپلورر، سی منکی اور سفاری کی ہسٹری کو ایک جگہ منظم رکھتا ہے۔ اس سافٹ ویئر کی مدد سے ایک ہی اکٹھی ہسٹری دیکھی جا سکتی ہے، الگ الگ چیک کرنے کی ضرورت ختم ہو جاتی ہے۔ اس میں ہسٹری کو تاریخ وار تلاش بھی کیا جا سکتا ہے، ہسٹری کو گزشتہ گھنٹوں کے حساب سے دیکھا جا سکتا ہے اور تمام ہسٹری کو بطور ٹیکسٹ یا ایچ ٹی ایم ایل فائل فارمیٹ کے ذریعے کلک ایبل فائل کی صورت میں محفوظ بھی کیا جا سکتا ہے۔
اگر آپ اپنے سسٹم پر براؤزنگ کی مکمل نگرانی کرنا چاہتے ہیں اس سے بہتر کوئی پروگرام نہیں۔
دستیابی: مفت
فائل سائز: 219KB
مطابقت: ونڈوز ایکس پی، ونڈوز وستا، ونڈوز سیون، ونڈوز ایٹ
ڈاؤن لوڈ کریں
اس سافٹ ویئر کا 64bit ورژن بھی دستیاب ہے۔
ڈاؤن لوڈ کریں
مزید تفصیل کے لیے ڈیویلپرز کی ویب سائٹ وزٹ کریں
(یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ جون 2013 میں شائع ہوئی)
Comments are closed.