ویب کیم کو نیٹ ورک پر براڈ کاسٹ کریں
جب ویب کیم کو براڈ کاسٹ کرنے کی بات آتی ہے تو سب سے پہلے ہمارے ذہن میں اسکائپ کا نام آتا ہے۔ لیکن آپ اپنے ویب کیم کو ایک آسان اور چھوٹے سے سافٹ ویئر ’’آئی پی کیمرا ایچ ڈی‘‘ کی مدد سے بھی براڈ کاسٹ کر سکتے ہیں۔ یہ ایک چھوٹا سا اور پورٹ ایبل سافٹ ویئر ہے یعنی اسے انسٹال کرنے کی بھی ضرورت نہیں۔ ایک ایم بی سے بھی کم سائز کا یہ سافٹ ویئر ہائی ڈیفی نیشن وڈیو براڈ کاسٹ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ’’جی میکس‘‘ کمپنی کی جانب سے دیا گیا یہ سافٹ ویئر M-JPEG فارمیٹ میں وڈیوز اسٹریم کرتا ہے۔ آئی پی کیمرا کی سیٹنگ کرنے کے بعد نیٹ ورک پر آپ کا ویب کیم کوئی بھی لوکل ویب ایڈریس کی مدد سے براؤزر میں یا وی ایل سی میڈیا پلیئر میں دیکھ سکتا ہے۔ دفاتر میں میٹنگز کے دوران اگر زیادہ لوگوں تک میٹنگ کا احوال براہ راست پہنچانا ہو تو یہ سافٹ ویئر ایک بہترین طریقہ ہے۔ کیونکہ اسے استعمال کرنے کے لیے سبھی کو انفرادی طور پر کوئی سافٹ ویئر انسٹال کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔
اس پروگرام کو استعمال کرنا بہت آسان ہے۔ اس کی سادہ سی کنفیگریشن میں آپ کو کیمرا، فارمیٹ اور براڈ کاسٹ کرنے کا طریقہ و پورٹ منتخب کرنی ہوتی ہے۔
مطابقت: ونڈوز کے تمام ورژنز کے لیے دستیاب
دستیابی: مفت
ڈاؤن لوڈ کریں
فائل سائز: 613 KB
(یہ تحریر ماہنامہ کمپیوٹنگ میں شائع شدہ ہے)
اس لنک کو چیک کریں یہاں سے ڈاون لوڈ نہیں ہو رہا
ڈاؤن لوڈ لنک بالکل صحیح کام کر رہا ہے۔