ٹورینٹ براہ راست اپنے ڈراپ باکس اکاؤنٹ میں ڈاؤن لوڈ کریں

boxopus_com1www.boxopus.com
اگر آپ ٹورینٹ لوڈ کرتے ہیں اور اپنے سسٹم کی اسپیس بچانا چاہتے ہیں تو اپنی پسندیدہ چیزوں کو آپ اپنے ڈراپ باکس اکاؤنٹ میں براہ راست ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ یہ ممکن ہے ’’باکس اوپس‘‘ کی مدد سے۔ جس پر آپ سائن اِن ہو کر ڈارپ با کس میں ٹورینٹ ذریعے اپنی مطلوبہ فلم، گانا، سافٹ ویئر یا کتاب ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ ٹورینٹ کے ذریعے فائلیں ڈاؤن لوڈ کرنا ایک صبر آزما کام ہے۔ اگر سیڈرز کم ہوں تو ڈاؤن لوڈنگ مکمل کرنے کے لیے زیادہ دیر تک سسٹم آن رکھنا پڑتا ہے۔ جبکہ اس سروس کی مدد سے فائل ڈراپ باکس میں ڈاؤن لوڈ ہو جائے گی جسے باآسانی کسی بھی ڈاؤن لوڈ منیجر سے تیز رفتاری کے ساتھ ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔ گویا اب بٹ ٹورینٹ، یو ٹورینٹ اور اس جیسے دوسرے سافٹ ویئر کے جھنجٹ سے آزادی ممکن ہے۔
(یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ دسمبر 2012 میں شائع ہوئی)

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

boxopus_com2

ایک تبصرہ
  1. Zohaib Jahan says

    bohat slow hai ye… i suggest u to use http://zbigz.com much faster
    upload torrent files, just in secondes download through IDM + other download managers

Comments are closed.