بِٹ کوائن ہیکروں کے نشانے پر، لاکھوں چرا لیے گئے

کرپٹو شفلر CryptoShuffler نامی ایک نیا میل ویئر ٹروجن منظر عام پر آیا ہے جو بڑی سادہ سی سکیم کا استعمال کرتے ہوئے 150,000 ڈالر کے بِٹ کوائن چرانے میں کامیاب رہا ہے۔

انفکشن کے بعد یہ صارف کے کمپیوٹر پر خاموشی سے کلپ بورڈ پر نظریں جمائے رکھتا ہے اور کسی بھی ایسی سٹرنگ کو جو بِٹ کوائن کے والٹ جیسی لگے اسے حملہ آور کے ایڈریس سے بدل دیتا ہے۔

bitcoin-wallet-payment

جب شکار پیمنٹ کرنے لگتا ہے اور والٹ آئی ڈی کو پیمنٹ کی فیلڈ میں کاپی پیسٹ کرتا ہے تب یہ اپنا کام دکھا دیتا ہے اور اگر صارف والٹ آئی ڈی کی یہ تبدیلی نوٹ نہ کرے تو پیمنٹ ہیکر کو چلی جاتی ہے۔

اطلاعات کے مطابق یہ ٹروجن گزشتہ سال سے فعال ہے مگر اس سال گزشتہ جون سے ایک نئی کمپین شروع کی گئی ہے جس کی وجہ بِٹ کوئن کی قدر میں ہوشربا اضافہ ہے۔

یہ ٹروجن صرف بِٹ کوائن ہی نہیں بلکہ دیگر کرپٹو کرنسیز کو بھی نشانہ بناتا ہے جیسے لائٹ کوئن، ڈوجی کوائن، ایتھیریئم، مونیرو، زی کیش اور ڈیش۔

کرپٹو شفلر کو کرپٹو کرنسیز کو نشانہ بنانے والا اب تک کا کامیاب ترین ٹروجن قرار دیا جا رہا ہے۔

اس ٹروجن کو کاسپرسکائی لیب Kaspersky Lab نے دریافت کیا ہے۔

Comments are closed.