آئی او ایس 11 پر یوٹیوب نے بیٹری کو خالی کرنا شروع کر دیا

صارفین کی ایک بڑی تعداد نے iOS 11 پر یوٹیوب کے ایپ کے حوالے سے شکایت کی ہے کہ اسے استعمال کرتے وقت بیٹری تیزی سے خالی ہونا شروع ہوجاتی ہے اور فون غیر معمولی طور پر گرم ہوجاتا ہے، یہ مسئلہ آئی فون اور آئی پیڈ دونوں پر سامنے آیا ہے۔

صارفین کی طرف سے مسلسل شکایت کے بعد بالآخر یوٹیوب کی ٹیم نے ریسپانس دیا ہے اور یقین دلایا ہے کہ وہ اس مسئلے کے حل پر کام کر رہے ہیں اور جلد اپڈیٹ فراہم کرنے کے وعدہ کیا ہے۔

یوٹیوب نے دو دن قبل ایک اپڈیٹ ریلیز کی تھی مگر اس میں یہ مسئلہ حل نہیں کیا گیا لہذا توقع ہےکہ اگلے کچھ دنوں میں اس مسئلے کے حل کے ساتھ نئی اپڈیٹ جاری کی جائے گی جس کا تعلق غالباً ایپ کے بیک گراؤنڈ میں چلنے سے ہے۔

اگر آپ کو بھی یہی مسئلہ درپیش ہے تو تجویز دی جاتی ہے کہ ایپ کو ان انسٹال کر دیں اور اپڈیٹ کے آنے تک ویڈیو دیکھنے کے لیے سفاری براؤزر پر انحصار کریں۔

 

Comments are closed.