اے وی جی کلینر

avg-cleanerآپ نے یقیناً سسٹم کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے کلین اپ ٹولز استعمال کیے ہوں گے۔ ’’اے وی جی کلینر‘‘ موبائل فون کے لیے دستیاب ایسا ہی ایک ٹول ہے۔ پی سی کی طرح موبائل فون بھی استعمال ہوتا رہے تو اس میں غیر ضروری کچرا جمع ہوتا رہتا ہے، جس سے فون کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے اور میموری بھی کم پڑنے لگتی ہے۔ یہ ایپلی کیشن مکمل فون کو اسکین کر کے رپورٹ فراہم کرتی ہے کہ کون سی ایپلی کیشن کتنی اسپیس استعمال کر رہی ہے۔ غیر ضروری ایپلی کیشنز، کیشے، بھیجے گئے ایس ایم ایس، کال لاگز وغیرہ موبائل فون کی اسپیس کا ایک بڑا حصہ گھیرے ہوتے ہیں۔ یہ ایپلی کیشن بتاتی ہے کہ کون سا غیر ضروری ڈیٹا ڈیلیٹ کر دینا چاہیے۔ اس میں آپ کئی کنٹرول حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ آٹو کلین کا آپشن بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
کم سے کم درکار:  اینڈرائیڈ 2.1
فائل سائز:  2.4 ایم بی
http://goo.gl/tYIS9
03 02 01

Comments are closed.