فائلوں کو ڈیلیٹ کرنا شیڈول کریں

اپنے کمپیوٹر پر ہم روز ہی مختلف فائلز ڈاؤن لوڈ کرتے رہتے ہیں۔ کچھ فالتو فائلز ہم بعد میں ڈیلیٹ کر دیتے ہیں اور کئی رہ جاتی ہیں۔ اس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ کمپیوٹر ہارڈ ڈسک پر بلاوجہ بوجھ پڑتا رہتا ہے، اس کی اسپیس فالتو فائلز گھیرنا شروع کر دیتی ہیں۔ جس سے اسپیس کی کمی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ایسے میں ہمیں چاہیے ہوتا ہے کوئی ایسا پروگرام جس کے ذریعے ہم فائلوں کو ڈیلیٹ ہونے کے لیے شیڈول کر سکیں، کہ اتنے دن بعد یہ فائلز ڈیلیٹ ہو جائیں۔ اس طرح غیرضروری فالتو فائلیں خود بخود ٹھکانے لگتی رہیں گی۔یہ کام انجام دینے کے لیے ایک دلچسپ پروگرام موجود ہے اور اس پروگرام کا نام ہے ’’ڈیلیٹ آفٹر ڈیز‘‘ (Delete After Days)۔

Delete-After-Days

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

اس پروگرام کو صرف فالتو فائلوں کو ڈیلیٹ کرنے کے کام پر محدود نہیں کیا جا سکتا، بلکہ کئی اہم فائلز بھی اس کی مدد سے ڈیلیٹ کی جا سکتی ہیں۔ مثلاً کوئی اہم ڈاکیومنٹ جو ہم نہیں چاہتے کہ زیادہ عرصے تک کمپیوٹر میں رہے اس پر وقت مقرر کیا جا سکتا ہے کہ اتنے دنوں، ہفتوں، مہینوں یا سال کے بعد خود بخود ڈیلیٹ کر دیا جائے۔ یہ پروگرام ایک تابع غلام کی طرح مقررہ وقت پر فائلز کو ڈیلیٹ کر دیتا ہے۔ ’’ڈیلیٹ آفٹر ڈیز‘‘ بالکل مفت دستیاب ہے۔

ڈاؤن لوڈ کریں
(یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ فروری 2015 میں شائع ہوئی)

Comments are closed.