مور کے قانون کو دفنا دینا چاہیے، آوازیں اٹھنے لگیں

کمپیوٹرز کے لیے جو سب سے بہترین چیز ہو سکی ہے وہ مور کے قانون کو ترک کرنا ہے۔اسی قانون کی وجہ سے ماہرین نئے ہارڈ ویئر کو ایجاد کرنے کی بجائے پرانے ہارڈ ویئر سے چپکے بیٹھے ہیں۔ یہ خیالات ہیں ایک معروف سائنسدان جناب آر اسٹینلے ولیمز کے۔…

نئی میموری ٹیکنالوجیز ابھی تیار نہیں DDR5 کی گنجائش نکل آئی

اگرچہ خیال کیا جاتا ہے کہ DDR میموری کا وقت پورا ہونے والا ہے، لیکن اس کے باوجود نت نئی اور جدید DDR میموریز مارکیٹ میں پیش کی جارہی ہیں۔ اس حوالے سے تازہ اطلاعات DDR5 میموریز کی ہیں۔ میموری کے معیارات طے کرنے والی تنظیم JEDEC کا کہنا ہے کہ…

ایلن مسک آپ کے دماغ کو کمپیوٹر کے ساتھ جوڑنا چاہتے ہیں

ایک رپورٹ کے مطابق ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلن مسک نیورالنک(Neuralink) کے نام سے ایک نئی بائیو میڈیکل ریسرچ کمپنی لانچ کر رہے ہیں۔ اس کا مقصد کمپیوٹروں کا براہ راست انسانی دماغ سے مربوط کرنا ہے۔ وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے…

ونڈوز کو نیشنل سکیوریٹی ایجنسی کی ہیکنگ سے محفوظ بنا لیا گیا

حال ہی میں امریکہ خفیہ ایجنسی NSA یا نیشنل سکیوریٹی ایجنسی کے زیر استعمال سافٹ ویئر ٹولز انٹرنیٹ پر لیک کئے گئے ہیں۔ جاسوسی اور ہیکنگ کے ان پروگرامز کی مدد سے این ایس اے کمپیوٹروں اور اسمارٹ فونز کو ہیک کرسکتی تھی۔ ان پروگرامز کے عام ہوجانے…

اسنیپ چیٹ کے فیچرز کاپی کرنے میں فیس بک پیش پیش

کچھ عرصہ قبل کراؤڈ فنڈنگ/سورسنگ(عوام سے نئی مصنوعات کے لئے چندہ جمع کرنے والی) ویب سائٹس کے حوالے سے ایک افسوس ناک خبر آئی تھی۔ خبروں کے مطابق جب ان ویب سائٹس پر کوئی انوکھی اور اچھوتی پراڈکٹ چندہ جمع کرنے کے لئے پیش کی جاتی ہے تو چندہ…

فیس بک کی افزودہ حقیقت ٹیکنالوجی پر طبع آزمائی

فیس بک کے بانی مارک زکربرگ گزشتہ کافی عرصے سے کسی ایسی چیز کے متلاشی ہیں جو انہیں گوگل اور ایپل پر برتری دِلا سکے۔ کہنے والے کہتے ہیں کہ مارک کو اس بات کا بے حد افسوس ہے کہ اسمارٹ فون بنانے میں وہ گوگل اور ایپل کا مقابلہ نہیں کرسکے۔ لیکن اب…

وٹس ایپ بی ٹا ورژن میں اَن سینڈ فیچر کی جانچ کر رہا ہے

وٹس ایپ کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ وہ دو اہم فیچرز (سہولیات) کی جانچ کررہا ہے اور پسندیدگی کی صورت میں بہت جلد یہ فیچرز تمام صارفین کے لئے دستیاب ہوں گے۔ وٹس ایپ کے بارے میں گزشتہ کئی ماہ سے یہ افواہیں چل رہی ہیں کہ وہ پیغامات کو Unsend…

انٹرنیٹ کے موجد سر ٹم برنرز لی نے ایلن ٹیورنگ ایوارڈ جیت لیا

کمپیوٹنگ اور ریاضی کے شعبے میں نوبل انعام نہیں دیا جاتا ہے۔ لیکن ان دونوں شعبوں کے لئے ایسے ایوارڈ موجود ہیں جنہیں نوبل انعام جیسا ہی درجہ حاصل ہے۔ A.M Turing Award کمپیوٹنگ کے شعبے میں دیا جانا والے ایسا ایوارڈ ہے جسے کمپیوٹنگ کا نوبل…

وٹس ایپ کی ڈیجیٹل پیمنٹس کے میدان میں آمد متوقع

ڈیجیٹل پیمنٹ سلوشن فراہم کرنے والی کمپنیوں کے درمیان مقابلہ مزید سخت ہونے جارہا ہے کیونکہ اب ایک بہت ہی تگڑا مقابل سامنے آنے والا ہے۔ یہ مقابل وٹس ایپ ہے جس نے ایک دوسری معروف مسیجنگ ایپلی کیشن WeChat کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ڈیجیٹل پیمنٹس…

گوگل کے جعلی خبروں کے تدارک کے لیے اہم اقدامات

انٹرنیٹ اور خاص طور پر سوشل میڈیا کی وجہ سے جعلی خبریں پھیلانا بہت آسان ہوگیا ہے۔ اگر یہ کہا جائے کہ ہم فیک نیوز یا جعلی خبروں کے زمانے میں جی رہے ہیں تو غلط نہ ہوگا۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا میں کئی لوگوں کا خیال ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ…