سستی سالڈ اسٹیٹ ڈسک پیش کرنے کا سام سنگ کا منصوبہ

جب سے سالڈ اسٹیٹ ڈرائیوز (ایس ایس ڈیز) کنزیومر مارکیٹ میں آئی ہیں، اپنی کارکردگی کی وجہ سے صارفین میں بے حد مقبول ہو گئیں ہیں۔ کم وزن، کم توانائی خرچ اور ڈیٹا کی تیز رفتار منتقلی ایسی خصوصیات ہیں جو ایس ایس ڈی کو عام ہارڈڈرائیو سے ممتاز…

بیٹریاں صرف پھٹتی ہی نہیں، زہر بھی اُگلتی ہیں

سام سنگ گلیکسی نوٹ 7 کی بیٹری پھٹنے کے چند واقعات کیا پیش آئے، بیٹریوں کے حوالے سے خبروں ، تحقیق اور اطلاعات کے تانتا بندھ گیا ہے۔ تازہ ترین تحقیق کے مطابق موبائل فون ساتھ رکھ کر سونے سے صرف اُن کےپھٹنے کا خطرہ نہیں ہوتا بلکہ سائنس دانوں…

دنیا کا سب سے چھوٹا ٹرانسسٹر تیار کر لیا گیا

کمپیوٹر اور اس جیسے دیگر آلات کو تیز اور بہترین بنانے کا آسان نسخہ یہ ہے کہ ٹرانسسٹر کے سائز کو بھی کم کیا جائے۔ ٹرانسسٹر آج کل کے برقی آلات کا وہ بنیادی جُز ہے جس کے بغیر کمپیوٹر ممکن ہے نہ آپ کی ڈیجیٹل گھڑی۔ ٹرانسسٹر کا حجم جتنا کم…

اس سال کا سب سے خوبصورت اسمارٹ فون پیش

چینی کمپنی شومی Xiaomi سستے اور بہترین اسمارٹ فونز بنانے کے حوالے سے شہرت رکھتی ہے۔ اس کمپنی نے اس قدر تیزی سے بہترین اسمارٹ فونز بنا کر دنیا میں اپنا نام کمایا ہے کہ اب یہ سام سنگ اور ایپل جیسی کمپنیز کے سب سے بہترین اسمارٹ فونز کو ٹکر…

وٹس ایپ میں وڈیو کالنگ کی سہولت فراہم

وٹس ایپ نے آخر کار اپنے صارفین کےلیے ویڈیو کالنگ کی سہولت متعارف کرا ہی دی۔ لیکن یہ سہولت فی الحال صرف مائیکروسافٹ ونڈوز اور اینڈروئیڈ کے بی ٹا ورژن میں متعارف کرائی گئی ہے۔ ونڈوز صارفین کے لیے یہ سہولت 2.16.260 وٹس ایپ بی ٹا اور اینڈروئیڈ…

گوگل کروم اب کمپیوٹر کا گلا گھوٹنا بند کر دے گا

اگر آپ گوگل کروم استعمال کرنے والے کروڑوں لوگوں میں شامل ہیں تو آپ بھی بخوبی جانتے ہونگے کہ گوگل کروم آپ کے کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ کو کس قدر سست رفتار کر دیتا ہے۔ فیس بک یا ٹوئٹر کے صارفین جانتے ہیں کہ یہ ویب سائٹس کسی سافٹ ویئر سے کم نہیں،…

جی میل آئی میپ کیا ہے

جی میل کے اکاؤنٹ میں POP اور IMAP دونوں کی سہولت دستیاب ہے۔ POP3 تو خاصی پرانی اور معروف ٹیکنالوجی ہے۔ لیکن یہ IMAP کیا ہے اور اسے استعمال کرنے کا فائدہ کیا ہے؟ (شارق ،ای میل) POP اور IMAP دو مختلف پروٹوکول ہیں۔ ان دونوں کا مقصد صارفین…

ڈراپ باکس کے چھ کروڑ سے زائد پاس ورڈ چوری

معروف کلاؤڈ اسٹوریج سروس ڈراپ باکس کے 68 ملین صارفین کے ای میل پتے اور پاس ورڈ انٹرنیٹ پر لیک کردیئے گئے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ڈراپ باکس پر حملہ آج کل نہیں بلکہ 2012 میں کیا گیا تھا۔ اس وقت ڈراپ باکس نے یہ کہہ کر اپنی جان چھڑا لی تھی کہ…

ہمیں کمپیوٹر نئے ڈھنگ سے بنانے ہوں گے

مائیکرو چپس بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ وقت کمپیوٹر کو مختلف طریقے سے دوبارہ بنانے کا ہے اور وہ اس سلسلے میں نئی ٹیکنالوجی پر مبنی ہارڈ وئیر فروخت کرے گا۔ امریکی شہر سان فرانسسکو میں پچھلے ہفتے انٹل کے اعلیٰ افسران…

فوجٹسو نے این ریم کی تیاری شروع کر دی

جاپانی کمپنی فوجٹسو سیمی کنڈکٹر لمیٹڈ دنیا کی پہلی کمپنی بن گئی ہے جس نے ایک ایسی ریم کی تجارتی طور پر تیاری کا اعلان کیا ہے جو عام DRAM سے ایک ہزار گنا زیادہ تیر رفتار ہے مگر ڈیٹا کو NAND فلیش میموری کی طرح محفوظ کرتی ہے۔ یہ ایک بڑی…