ٹوئٹر پر اب اپنی ٹویٹس بھی ری ٹویٹ کی جا سکتی ہیں

ایک طرف فیس بک ہے جو ہماری پرانی پوسٹس کو ڈھونڈ ڈھونڈ کر انھیں دوبارہ شیئر کرنے کے لیے پیش کر دیتی ہے تو دوسری طرف ٹوئٹر ہے جس پر اپنی ہی ٹویٹ ری ٹویٹ کرنے کی اجازت نہیں تھی۔ بہرحال اب ٹوئٹر نے اپنے صارفین کو یہ سہولت فراہم کر دی ہے کہ…

پاکستانی ایپلی کیشن سلائیڈ کے ڈاؤن لوڈز دس لاکھ سے تجاوز کر گئے

سلائیڈ ایپلی کیشن جو کہ ایک پاکستانی کی بنائی ہوئی ایپلی کیشن ہے کو صرف آٹھ ماہ کی مدت میں دس لاکھ سے زائد مرتبہ ڈاؤن لوڈ کیا جا چکا ہے۔ یہ ایپلی کیشن پاکستان سے تعلق رکھنے والے جنید ملک نے بنائی ہے۔ سلائیڈ ایپلی کیشن کی مقبولیت کے…

کمپیوٹر نہیں مرغیاں غربت کو ختم کر سکتی ہیں

مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس اس وقت دنیا کے امیر ترین انسان ہیں جن کی مالیت 79.4 بلین امریکی ڈالر ہے۔ فرض کریں اگر وہ اتنے امیر نہ ہوتے بلکہ انتہائی غریب ہوتے اور یومیہ صرف دو ڈالر کما رہے ہوتے تو وہ کیا کام کرتے؟ اس سوال کا جواب انھوں نے…

ایسی ڈیوائس جو بغیر چھوئے بینک کارڈ کی تفصیلات کاپی کر سکتی ہے

بینک کارڈز کے ذریعے رقم کی ادائیگی دنیا بھر میں عام ہے۔ یہ ایسی سہولت ہے جو انسان کو ہر جگہ رقم لیے پھرنے سے نجات دلا دیتی ہے۔ اور آج کل چونکہ تقریباً ہر جگہ بینک کارڈز کے ذریعے ادائیگی قبول کی جاتی ہے اس لیے اس کا استعمال انتہائی بڑھ چکا…

کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ آن لائن بنوائیں

اگست 2015 میں نادرا نے کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ بنانے کے لیے آن لائن پورٹل متعارف کرایا تھا لیکن بدقسمتی سے وہ زیادہ عرصہ چل نہ سکا۔ کیونکہ صارفین کی انتہائی بڑی تعداد میں موصول ہونے والی درخواستوں کو نمٹانا نادرا کے لیے آسان نہ تھا۔ بعد…

اپنے پاسپورٹ کی آن لائن تجدید کروائیں

پاکستانیوں کے لیے آن لائن پاسپورٹ بنوانے کی سہولت فراہم کرنے کے حوالے سے کافی عرصے سے کام جاری ہے جو کہ ابھی تک تکمیل کو نہیں پہنچا تاہم پاسپورٹ کی تجدید یعنی ری نیو کرانے کے لیے آن لائن سروس ضرور متعارف کرا دی گئی ہے۔ ابتدائی طور پر اس کے…

ایپل آئی میسج اب اینڈروئیڈ کے لیے بھی

اس وقت بلاشبہ وٹس ایپ رابطوں کا سب سے بہترین ذریعہ ہے اور دنیا بھر میں لاتعداد صارفین اسے استعمال کر رہے ہیں۔ وٹس ایپ مفت ہے، محفوظ ہے، تقریباً تمام پلیٹ فارمز کے لیے دستیاب ہے اس طرح کئی فیچرز اس ایپلی کیشن میں موجود ہیں۔ اس وقت وٹس…

فیس بک مسینجر خفیہ رہتے ہوئے استعمال کریں

میسجنگ ایپلی کیشنز میں ایک اچھا فیچر یہ ہے کہ آپ کا بھیجا گیا پیغام جب پڑھ لیا جاتا ہے تو جوابی رسید موصول ہو جاتی ہے۔ اس طرح کوئی جواب دے نہ دے کم از کم یہ ضرور پتا چل جاتا ہے کہ پیغام پڑھا جا چکا ہے۔ یہ فیچر وٹس ایپ، وائبر اور فیس بک…

الوداع یاہو میسنجر

پرانا یاہو مسینجر 5 اگست 2016 کو بند کیا جا رہا ہے۔ 1998 میں متعارف کرایا جانے والا یاہو میسنجر اپنے وقت کا مقبول ترین میسنجر ہے۔ ابتدا میں اسے یاہو پیجر کے نام سے پیش کیا گیا تھا۔ انٹرنیٹ کے ابتدائی صارفین میں سے شاید ہی کوئی ایسا فرد…

کیا کسی کا اکاؤنٹ اتنی آسانی سے بھی ہیک ہو سکتا ہے؟

امریکہ میں سیاہ فاموں کے حقوق کے لیے سرگرم کارکن اور ریاست بالٹی مور کے میئر بننے کے امیدوار ڈیرے میککیسن (Deray McKesson) جن کے ٹوئٹر پر 376,000 فالوورز موجود ہیں کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیکر نے چند منٹوں میں ہیک کر لیا۔ آپ سوچ بھی نہیں سکتے کہ…