ریموٹ کنٹرول کا خاتمہ؟ ہاتھ کے اشاروں سے ٹی وی کے چینل ہوسکیں گے تبدیل

ممکن ہے کہ مستقبل قریب میں آپ کو ایسے ٹی وی دیکھنے کو ملیں جن میں ریموٹ کنٹرول موجود ہی نہیں اور انہیں کنٹرول کرنے کے لیے ہاتھ کے اشارے ہی کافی ہوں۔ 2002ء میں ریلیز کی جانے والی ٹام کروز کی معروف سائنس فکشن فلم Minority Report میں بھی ایسی…

متحدہ عرب امارات دبئی کے صحرا میں مریخ کی نقل تیار کررہا ہے

مریخ پر جانے کی چاہت بڑھتی ہی جارہی ہے۔ لیکن فی الحال ہمارے پاس ایسی ٹیکنالوجی موجود نہیں جو ہمیں مریخ پر بحفاظت پہنچا سکے۔مگر ہمیشہ ایسا نہیں رہے گا۔ جس تیزی سے ٹیکنالوجی کو بہتر کیا جارہا ہے، اس کو مدنظر رکھتے ہوئے قوی امکان ہے کہ اگلی…

فوٹوشاپ کے ذریعے ٹیڑھی تصاویر سیدھی کریں

فوٹو یا ڈاکیومنٹ اسکین کرنا ایک معمول کا کام ہے۔ لیکن جب آپ کوئی فوٹو یا ڈاکیومنٹ اسکین کرتے ہیں تو وہ بیشتر مواقع پر وہ ڈاکیومنٹ یا فوٹو سیدھا نہیں ہوتا اور اسے سیدھا کرنے کی ضرورت پیش آتی ہے۔ عام طریقوں جیسے rotate یا اسکیل کرنے سے یہ…

تین نئی ثقلی امواج دریافت کرلی گئیں

جب سے سائنس دانوں نے پہلی بار گریوی ٹیشنل ویوز یعنی ثقلی امواج دریافت کی ہیں، وہ مزید ایسی موجوں کی دریافت کے لیے سرگرم ہیں۔ گزشتہ روز یعنی بدھ کو امریکہ سے LIGO Scientific Collaboration اور اٹلی سے Virgo Gravitational-Wave Observatory نے…

انٹرنیٹ ایکسپلورر میں بگ، کیا آپ کا کمپیوٹر بھی متاثر ہے؟

اگر آپ ابھی تک انٹرنیٹ ایکسپلورر استعمال کرتے ہیں تو ہوشیار ہوجائیں۔ انٹرنیٹ ایکسپلورر میں ایک نیا بگ دریافت کیا گیا ہے جو ایڈریس بار میں ٹائپ کیا آپ کا ہر حرف لیک کردیتا ہے۔ یہ خرابی انٹرنیٹ ایکسپلورر کے کسی پرانے ورژن میں نہیں بلکہ تازہ…

فیس بک مسنیجر میں لکھیں ریاضی کے فارمولے

فیس بک مسینجر میں کئی فیچر ایسے ہیں جن سے ہم میں سے اکثر لوگ ناواقف ہیں۔ ایسا ہی ایک فیچر ریاضی کے فارمولے لکھنے کا ہے۔ فیس بک مسینجر کا یہ فیچر نیا نہیں ہے۔ لیکن بیشتر لوگوں کو یہ معلوم نہیں۔ فیس بک مسینجر LaTexمیں لکھی مساوات کو ریاضی…

بل گیٹس بھی اینڈروئیڈ فون استعمال کرنے لگے

فوکس نیوز سے ایک انٹرویو کے دوران مائیکروسافٹ کے بانی اور سابق سی ای او بل گیٹس نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اب اینڈروئیڈ فون استعمال کرتے ہیں۔ سامعین توقع کررہے تھے کہ وہ شاید ایپل کا نام لیں گے، لیکن ان کی پسند بھی دنیا کے باقی 80 فیصد سے زائد…

ایل جی نے اپنے تازہ ترین اسمارٹ فون V30 کی فراہمی کا آغاز کردیا

پریس ریلیز - کراچی، 26 ستمبر، 2017۔ ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) نے رواں ہفتے V30کے نام سے اپنے بہترین اسمارٹ فون کی  فراہمی کا آغاز کردیا ہے۔ اس کے بعد آنے والے دنوں اور ہفتوں میں یہ اسمارٹ فون شمالی امریکہ، یورپ اور دنیا کی دیگر اہم…

انٹل نے آٹھویں نسل کے ڈیسک ٹاپ پروسیسر متعارف کرادیئے

انٹل نے باقاعدہ طور پر آٹھویں نسل کے ڈیسک ٹاپ پروسیسرز کی سیریز پیش کردی ہے۔ آٹھویں نسل کے ان پروسیسرز کا کوڈ نیم Coffee Lake ہے۔ اس سیریز میں 6 کورز / 12 تھریڈز والا Core i7-8700K پروسیسر بھی شامل ہے جس کے بارے میں انٹل کا دعویٰ ہے کہ یہ…