مختصر یو آر ایل باعث زحمت بھی بن سکتے ہیں

کسی خبر، ویڈیو یا ویب سائٹ کے طویل پتے (URL ) کو مختصر کرکے چند حروف تک محدود کردینا تاکہ وہ کسی ٹویٹ یا ایس ایم ایس میں باآسانی سما جائے، ایک زبردست سہولت ہے۔ لیکن جیسا کہ ہر سہولت کے ساتھ کچھ نہ کچھ برائی بھی سامنے آجاتی ہے، ویسے ہی ان…

ایک ہی سال میں صرف گوگل پر 24 ارب سیلفیز اپ لوڈ کی گئیں

گوگل کے سرورز پر پچھلے سال 24ارب سے زائد ایسی تصاویر اپ لوڈ کی گئیں جو کہ سیلفیز (selfies) تھیں۔ گوگل نے یہ پتا لگانے کے لئے کہ آیا تصویر سیلفی ہے یا نہیں، مشین لرننگ تکنیک جس کے ذریعے تصاویر کو سمجھا جاسکتا ہے، کا استعمال کیا۔ مشین لرننگ…

گوگل کروم کا ایڈوبی فلیش پلیئر کی حوصلہ شکنی کا فیصلہ

آج سے چند سال قبل تک فلیش ویب کا ایک لازمی اور اہم جُز تھا۔ ایڈوبی فلیش کے پلگ اِن کے بغیر براؤزنگ کرنے کا مطلب تھا کہ کئی اہم ویب سائٹس آپ صحیح سے نہیں دیکھ سکتے، ویڈیوز نہیں چلیں گی اور آپ آن لائن ویڈیو گیمز کھیلنے سے محروم رہیں گے۔…

آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے گوگل لا رہا ہے نیا اینڈروئیڈ فون

محفوظ موبائل فون آپریٹنگ سسٹم کی بات کی جائے تو ہمیشہ ایپل آئی فون کے آئی او ایس کا نام لیا جاتا ہے۔ گوگل اینڈروئیڈ اتنا مقبول ہونے کے باوجود محفوظ تصور کیوں نہیں کیا جاتا؟ اور اینڈروئیڈ صارفین ہی زیادہ ہیکنگ کے حملوں کا نشانہ کیوں بنتے…

کیا آپ کی تمام فیس بک پوسٹس پبلک کردی جائیں گی؟

انٹرنیٹ افواہوں کا گڑھ ہے اور فیس بک ان افواہوں کو پھیلانے کا ایک بڑا ذریعہ بن گیا ہے۔ پہلے ایس ایم ایس کے ذریعے افواہیں پھیلائی جاتی تھیں، اب یہ کام فیس بک کے ذریعے مفت ہوجاتا ہے۔ ایسی ہی ایک افواہ آج کل فیس بک پر گردش میں ہے کہ جلد ہی فیس…

پاکستانی طالب علم جرمن پارلیمنٹ کی نمائندگی کے لیے منتخب

گجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی محمد طحہٰ طاہر جو کہ بسلسلہ تعلیم جرمنی میں مقیم ہیں کو گذشتہ ہفتے جرمن پارلیمنٹ میں نمائندگی کے لیے منتخب کر لیا گیا۔ ان کا اتنخاب 314 دیگر طلبا کے ہمراہ یوتھ پارلیمنٹ پروگرام کے سلسلے میں کیا گیا…

14 سالہ پاکستانی کا نام گوگل ہال آف فیم میں شامل

انفارمیشن ٹیکنالوجی میں سرگرم کمپنیز ہمیشہ ایسے افراد کو انعامات سے نوازتی ہیں جو ان کے پروگرامز میں موجود خامیاں دریافت کر کے اس سے فائدہ اٹھانے کی بجائے کمپنی کو اطلاع دیتے ہیں تاکہ وہ اسے درست کر سکیں۔ صرف اینڈروئیڈ کی بات کی جائے تو…

یوٹیوب پر وڈیو براہ راست نشر کی جا سکے گی

تھری جی کی آمد کے بعد تیز ترین انٹرنیٹ سبھی کی دسترس میں ہے۔ ایسے میں ہم کسی بھی تقریب کا احوال چند منٹوں میں لاکھوں لوگوں تک پہنچا سکتے ہیں۔ خاص پر ٹوئٹر کے پیری اسکوپ اور فیس بک کے لائیو فیچر کی بدولت جب چاہیں اپنی وڈیو براہِ راست سوشل…

کم روشنی میں اسمارٹ فون استعمال کرنا عارضی اندھے پن میں مبتلا کر سکتا ہے

موبائل فون سارا دن ہماری جان نہیں چھوڑتا، حتیٰ کہ رات کو بستر پر لیٹے ہوئے بھی ہم فون استعمال کرتے رہتے ہیں۔ آپ نے یقیناً نوٹ کیا ہو گا کہ بستر پر کروٹ لیے ہوئے فون استعمال کرتے ہوئے اکثر ایک آنکھ بند ہو جاتی ہے۔ یا تو آنکھ دب جاتی ہے یا…

بھارتی ہیکرز کے تازہ حملے میں سی ایس ڈی کی ویب سائٹ ہیک

پچھلے ہی دنوں کچھ ہیکرز نے سات بھارتی سفارت خانوں کی ویب سائٹس ہیک کر لی تھیں۔ ان ہیکرز کے پیغامات پاکستان کے حق میں تھے جس سے ظاہر ہوتا تھا کہ وہ پاکستان سے تعلق رکھتے ہیں۔ پاکستانی اور بھارتی ہیکرز کی چپقلش کافی عرصے سے جاری ہے۔ اس کا…