جدید ٹیکنالوجی کی معذور افراد کے لیے خدمات

UNI

گونگے و بہرے افراد اپنی بات سمجھانے کے لیے اشاروں کی زبان استعمال کرتے ہیں۔ اشاروں کی زبان استعمال کرنا اور سمجھنا کوئی آسان بات نہیں، یہ باقاعدہ ایک تکنیک ہے اور اس کی تعلیم بھی دی جاتی ہے۔ اشاروں کی مدد سے بات سمجھنا بھی مشکل ہوتا ہے اور اشاروں میں بات سمجھانا بھی۔ اس حوالے سے ایک ڈیوائس UNI تکمیل کے مراحل میں ہے۔

’’یو این آئی‘‘ دو طرفہ بات چیت کے لیے کارآمد ڈیوائس ہے۔ اس کا خاص الگورتھم ہاتھوں کے اشاروں کو سمجھ کر بات لکھ کر پیش کر دیتا ہے کہ کیا کہا جا رہا ہے۔ اسی طرح اگر جواب دینا مقصود ہو تو اس میں بولیں تو یہ الفاظ کو اشاروں میں بدل کر معذور فرد کے لیے پیش کر دیتا ہے۔ اس طرح ضروری نہیں رہتا کہ اشاروں کی پیچیدہ زبان سیکھیں۔ بولنے سے معذور افراد کے لیے یہ پروگرام کسی نعمت سے کم نہیں۔ وہ اسے ہر وقت اپنے ساتھ رکھ کر کسی سے بھی بات چیت کے قابل بن سکتے ہیں۔

چونکہ اکثر علاقوں میں اشاروں کی زبان مختلف ہوتی ہے اور چیزیں بھی مختلف ہوتی ہیں تو یقیناً اپنے حساب سے اشاروں کی زبان کی بھی ضرورت ہوتی ہے اس لیے اس ڈیوائس کو بہت ہی آسان بنایا گیا ہے، صارفین اس میں اپنی ضرورت کے تحت اشارے شامل کر سکتے ہیں۔ اس طرح نہ صرف بات چیت میں آسانی رہتی ہے بلکہ گفتگو میں بھی تیزی آجاتی ہے۔

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

UNI communication tool
’’یو این آئی‘‘ 2016 کے وسط تک پیش کر دی جائے گی۔ یہ ڈیوائس دراصل ایک Caseکی صورت میں ہے جس کے اندر ٹیبلٹ لگایا جا سکتا ہے۔ فی الحال یہ صرف Dell Venue 8 Pro ٹیبلٹ کے ساتھ کام کر سکتی ہے۔ ڈیویلپرز کی کوشش ہے کہ اسے زیادہ سے زیادہ ڈیوائسز کے لیے پیش کیا جائے۔ اسمارٹ فونز اور ٹیبلٹس کے علاوہ یہ کمپیوٹر پر ونڈوز اور میک سسٹم کے لیے بھی دستیاب ہو گا۔

جیسا کہ ہم نے پہلے ذکر کیا کہ اس میں سائن بلڈر آپشن کے ذریعے اپنے اشارے بنائے جا سکتے ہیں، ان اشاروں کو اگر آپ چاہیں تو دوسروں کے لیے بھی پیش کر سکتے ہیں۔ اس طرح تمام لوگوں کے بنائے گئے اشارے ’’یو این آئی‘‘ کی ڈکشنری میں جمع ہوتے رہتے ہیں اور یہ سافٹ ویئر اپ ڈیٹس کے ذریعے انھیں حاصل کر کے اسے ایک بہترین ڈیوائس بنا دے گا۔

قیمت و دستیابی:

motionsavvy
’’یو این آئی‘‘ دو ورژنز میں ماہانہ سبسکرپشن کی صورت میں دستیاب ہو گی۔ اس کا بنیادی ورژن 99 امریکی ڈالر جبکہ پروفیشنل ورژن 799 امریکی ڈالر کے عوض دستیاب ہو گا جبکہ دونوں ورژنز کی ماہانہ فیس 20 امریکی ڈالر ہو گی۔ ماہانہ فیس کے بدلے صارفین کو اس کی نئی اپ ڈیٹس جاری کی جائیں گی۔

ایک تبصرہ
  1. Usman Riaz says

    koi link nahi dia huwa yahan apne

Comments are closed.