وڈیوز کو فن پاروں میں بدلنے کے لیے پرزما جیسی آرٹسٹو ایپلی کیشن

یقیناً آپ پرزما ایپلی کیشن سے واقف ہوں گے۔ پرزما ایپلی کیشن آپ کی عام تصاویر کو فن پاروں میں بدل دیتی ہے۔ اس حوالے سے اگرچہ یہ ایپلی کیشن انتہائی زبردست ہے لیکن اس میں صرف تصاویر کو فن پاروں میں بدلا جا سکتا ہے وڈیوز کو نہیں۔

اگر آپ پرزما جیسا انداز اپنی وڈیوز میں شامل کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے ’’آرٹسٹو‘‘ ایپلی کیشن استعمال کرنا ہو گی۔

اگر آپ نے پرزما ایپ استعمال کی ہے تو ضرور جانتے ہوں گے کہ تصویر کو آرٹ میں بدلنے کے لیے کچھ وقت درکار ہوتا ہے، ایسا نہیں ہوتا کہ کوئی ڈیزائن فوراً ہی آپ کی تصویر پر لگ جائے۔ جب تصاویر کو وقت درکار ہوتا ہے تو یقیناً وڈیوز کو کچھ زیادہ وقت چاہیے ہو گا۔ اس لیے اگر آپ آرٹسٹو ایپ استعمال کریں تو اسے کام ضرور مکمل کرنے دیں۔

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

آرٹسٹو ایپ چند دن پہلے ہی ریلیز ہوئی ہے اور اس وقت انتہائی تیزی سے مقبول ہو رہی ہے۔

اینڈروئیڈ کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں
آئی فون کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں


Comments are closed.