کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ آن لائن بنوائیں
اگست 2015 میں نادرا نے کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ بنانے کے لیے آن لائن پورٹل متعارف کرایا تھا لیکن بدقسمتی سے وہ زیادہ عرصہ چل نہ سکا۔ کیونکہ صارفین کی انتہائی بڑی تعداد میں موصول ہونے والی درخواستوں کو نمٹانا نادرا کے لیے آسان نہ تھا۔
بعد میں اس پورٹل کو صرف بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے وقف کر دیا تھا اور پاکستان میں موجود شہری اس سہولت کو استعمال نہیں کر سکتے تھے۔
تاہم اب اس سہولت کو تمام پاکستانیوں کے لیے دوبارہ فراہم کر دیا گیا ہے۔ شناختی کارڈ نیا بنوانا ہو، اس میں کوئی ترمیم کروانی ہو یا اس کی تجدید یعنی ری نیو کروانا ہو تمام کام اس پورٹل کی مدد سے آن لائن ہی انجام دیے جا سکتے ہیں۔
نادرا نے اس عمل کو انتہائی سادہ بنایا ہے، دیے گئے فارمز کو بھرنا انتہائی آسان اور چند منٹوں کا متقاضی ہے۔ جبکہ فیس آپ اپنے کریڈٹ کارڈ یا ڈیبٹ کارڈ سے ادا کر کے چند دنوں میں شناختی کارڈ گھر پر وصول کر سکتے ہیں۔
پورٹل کو استعمال کرنے کے لیے پہلے اس پر اکاؤنٹ بنانے کی ضرورت ہو گی۔
صرف کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ ہی نہیں اس پورٹل کی مدد سے POC یعنی پاکستان اوریجن کارڈ اور FRC یعنی فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ بھی بنوا سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ آن لائن پاسپورٹ کی تجدید کرانے کی سہولت بھی دستیاب ہے۔
Comments are closed.