ایپل پے اگلے ہفتے مزید ممالک میں دستیاب ہوگا

ایپل کی Apple Pay سروس در حقیقت بہت ہی کم ممالک میں دستیاب ہے اگرچہ اس کے مزید پھیلاؤ کا عمل کبھی رکا نہیں تاہم اب ایپل کا ارادہ دسمبر تک اسے مزید ممالک میں توسیع دینا ہے۔

تازہ ترین ریپورٹس کے مطابق ایپل کا ارادہ اس سروس کو جلد ہی ڈینمارک، فنلینڈ، سویڈن اور پولینڈ تک توسیع دینا ہے، ابھی ان خبروں کی تصدیق نہیں ہوئی ہے تاہم ممکنہ طور پر ان ممالک میں یا ان میں سے کچھ میں یہ سروس اگلے ہفتے تک دستیاب ہوجائے گی اگرچہ کمپنی نے ابھی تک اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔

ریپورٹس کے مطابق سویڈن میں Nordea وہ پہلا بینک ہوگا جو سویڈن میں اس پیمنٹ میتھڈ کو سپورٹ کرے گا جس کا مشترکہ اعلان 24 اکتوبر کو متوقع ہے۔

خیال رہے کہ سویڈن موبائل پیمنٹس کے حوالے سے بہت ہی ترقی یافتہ ملک ہے، سروے بتاتے ہیں کہ گزشتہ سال تین چوتھائی آبادی نے موبائل پیمنٹ ایپس کا استعمال کیا، اس کے علاوہ سویڈن کا شمار دنیا کے ان چند ممالک میں ہوتا ہے جو "کیش فری” کہلاتے ہیں جہاں صرف 20% ٹرانزیکشنز کیش میں ہوتی ہیں اور ملک میں بینکوں کی آدھی سے زیادہ بینک پرانچز کیش ہینڈل نہیں کرتیں یا اکاؤنٹس میں کیش پیمنٹس قبول نہیں کرتیں۔

Comments are closed.