ایپل نے آئی فون 10 کی سردی کا علاج ڈھونڈ لیا

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی "ایپل” کا کہنا ہے کہ اس نے اپنے جدید ترین فون "آئی فون 10” کے ایک عجیب مسئلے کو حل کر لیا ہے۔

بعض صارفین نے شکایت کی تھی کہ ایپل کمپنی کا نیا "آئی فون 10” سخت سردی کے موسم میں کام کرنا چھوڑ دیتا ہے۔

ان شکایات پر کمپنی نے ایک بیان میں کہا تھا کہ اسے اس مسئلے کا علم ہے اور وہ اسے حل کرنے پر کام کر رہی ہے تاہم کمپنی نے یہ بھی کہا تھا کہ تھوڑی دیر بعد فون ٹھیک ہوجاتا ہے اور سکرین کام کرنا شروع کر دیتی ہے۔

کمپنی نے اس وقت وعدہ کیا تھا کہ وہ جلد اس مسئلے کے حل کے لیے اپڈیٹ فراہم کرے گی۔

اطلاعات کے مطابق کمپنی نے اس مسئلے کو حل کر لیا ہے اور "iOS 11.1.2” اپڈیٹ جاری کر دی ہے۔

Comments are closed.