AnVir Task Manager کے ذریعے وائرسز پر قابو پائیے
وائرسز ایسے مہمان ہیں جنھیں دعوت دینے کی کوئی ضرورت نہیں پڑتی۔ بعض اوقات تو یہ سرپرائز دینے کے لیے اچانک ہی ٹپک پڑتے ہیں اور ان کی موجودگی کا علم ہوتے ہی ہمارے ہاتھوں کے نیچے سے کی بورڈ اُڑ جاتا ہے۔ کیونکہ یہ آتے ہی اپنے کارنامے دکھانا شروع کر دیتے ہیں۔ آج کل جو وائرسز مارکیٹ میں عام دستیاب ہیں ان کے گورنر راج نافذ کرتے ہی ٹاسک منیجر، رجسٹری ایڈیٹر، پوشیدہ فائلز اور اسٹارٹ اپ وغیرہ پر ہمارا کوئی اختیار نہیں رہتا۔ حتیٰ کہ ہمارا چوکیدار یعنی اینٹی وائرس بھی منہ دیکھتا رہ جاتا ہے اور یہ اپنا کام کر جاتے ہیں۔
AnVir Task Manager کمپیوٹر پر چلنے والی تمام چیزوں پر کنٹرول فراہم کرتا ہے۔ اس ایک ٹول سے آپ وائرسز سے باآسانی مقابلہ کر سکتے ہیں کیونکہ اس میں اسٹارٹ اپ ایڈٹ کیا جا سکتا ہے اور تمام پروسیس بھی کنٹرول کیے جا سکتے ہیں۔ اگر آپ اسٹارٹ اپ سے کسی انٹری کو ختم کریں تو یہ آپ کو یہ آپشنز بھی فراہم کرتا ہے کہ اگر یہ دوبارہ اسٹارٹ اپ میں گھسنے کی کوشش کرے تو اسے مار بھگائے۔ اس کے علاوہ فوراً اس کا پروسیس ختم کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی ایگزیکیوٹ ایبل فائل کو بھی ڈیلیٹ کر دیتا ہے۔
اسی طرح اس میں ٹاسک منیجر والی تمام خوبیاں موجود ہیں بلکہ یہ ونڈوز کے ڈیفالٹ ٹاسک منیجر سے کہیں زیادہ بہتر ہے۔ یعنی ہم کہہ سکتے ہیں کہ AnVir Task Manager ایک ایسا ٹول ہے جو ہر کمپیوٹر یوزر کے پاس ہونا ضروری ہے۔ اس کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ یہ پورٹ ایبل ہے جبکہ اس کا سائز صرف 2.10MB ہے۔
اس کے بارے میں مزید جاننے کے لیے اس کی ویب سائٹ ملاحظہ کیجیے:
http://www.anvir.com
ڈائون لوڈ کیجیے:
Comments are closed.