نوکیا نے اینڈروئیڈ کی مقبولیت کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے، اینڈروئیڈ پر مبنی نوکیا ایکس پیش

گزشتہ کئی ماہ سے انٹرنیٹ پر گردش کرتی افواہیں آخر سچ ثابت ہوئیں اور نوکیا نے بارسلونا، اسپین میں جاری موبائل ورلڈ کانفرنس کے موقع پر اینڈروئیڈ سے مزین تین اسمارٹ فونز پیش کئے ہیں۔ان  اسمارٹ فونز کو نوکیا ایکس، نوکیا ایکس پلس اور نوکیا ایکس ایل کا نام دیا گیا ہے۔

نوکیا ایکس فیملی کے تینوں اسمارٹ فونز اینڈروئیڈ پر ضرور مبنی ہیں لیکن ان کا انٹرفیس اور دیگر سہولیات خاصی حد ونڈوز فون  آپریٹنگ سسٹم جیسی ہیں۔ جبکہ اسمارٹ فون کی اپنی شکل و صورت نوکیا لومیا سے متاثرہ ہے۔ نوکیا کے سی ای او اسٹیفن ایولپ کے مطابق ” نوکیا ایکس اوپن سورس اینڈروئیڈ پلیٹ فارم کا استعمال کرتا ہے لیکن ہم نے اس میں اپنے تجربات کی روشنی میں بہت سی تبدیلیاں کی ہیں”۔ اگر یہ کہا جائے کہ نوکیا لومیا، ونڈوز فون  اور اینڈروئیڈ کی کھچڑی پکا دی گئی ہے تو غلط نہ ہوگا۔

اس فیملی کا سائز میں سب سے چھوٹا اسمارٹ فون Nokia X چار انچ کی ٹچ اسکرین اور ایک گیگا ہرٹز کے ڈوئل کور پروسیسر پر مشتمل ہے اور اس کی قیمت 89یورو مقرر کی گئی ہیں۔ یہ باقاعدہ فروخت کے لئے بھی پیش کردیا گیا ہے۔ Nokia X+ کی فروخت اس سال کی دوسری سہ ماہی میں متوقع ہے اور اس کی قیمت 99 یورو ہوگی۔ Nokia XL کی قیمت 109 بتائی گئی ہے۔
ان اسمارٹ فونز کا ہارڈ ویئر کئی لوگوں کے لئے غیر متوقع ہے کیونکہ افواہوں پر تبصرہ کرنے والے ماہرین کا خیال تھا کہ نوکیا ہارڈویئر کے معاملے میں کوئی "توپ” چیز پیش کرے گا۔ تاہم ان اسمارٹ فونز کی رونمائی کے بعد کہا جارہا ہے کہ نوکیا کا حدف کم قیمت اسمارٹ فونز کی مارکیٹس یعنی بھارت، چین اور پاکستان ہیں۔

nokia-x

2 تبصرے
  1. Muhammad Numan says

    پلے سٹور کے بغیراس فون کا کوئی خاص فائدہ نہیں۔ اور ریم بھی 512 ہے ، کم از کم ایک جی بی ہونے چاہئیے تھی

  2. Muhammad Numan says

    پلے سٹور کے بغیراس فون کا کوئی خاص فائدہ نہیں۔ اور ریم بھی 512 ہے ، کم از کم ایک جی بی ہونے چاہئیے تھی

Comments are closed.