پاکستان میں گوگل اینڈروئیڈ ون اسمارٹ فون فروخت کے لئے پیش کردیا گیا
گوگل نے کیو موبائل کے اشتراک سے پاکستان میں پہلا گوگل اینڈروئیڈ وَن اسمارٹ فون فروخت کے لئے پیش کردیا ہے۔ QMobile A1 نامی یہ اسمارٹ فون گوگل اینڈروئیڈ کے تازہ ترین ورژن اینڈروئیڈ لالی پاپ پر مبنی ہے جبکہ اس کا ہارڈویئر گوگل کا تصدیق شدہ ہے۔ اس میں 1.3 گیگا ہرٹز کا میڈیا ٹیک کوڈ کور پراسیسر، ایک گیگا بائٹس ریم اور آٹھ گیگا بائٹس روم نصب ہے۔ پشت پر نصب کیمرا 5 میگا پکسل جبکہ سامنے موجود کیمرا 2 میگا پکسل کا ہے۔ اس کی قیمت 11500 روپے ہے۔
گوگل کے اینڈروئیڈ وَن پروگرام کا ہدف ترقی پذیر ممالک میں بسنے والے وہ لوگ ہیں جو اپنا پہلا اسمارٹ فون خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ گوگل نے اینڈروئیڈ وَن فون کے لئے سخت رویہ اختیار کرتے ہوئے اس کے ہارڈویئر اور سافٹ ویئر ڈیزائن خود تیار کئے ہیں۔ یوں اسمارٹ فون تیار کرنے والی کمپنیوں کو صرف گوگل کی دی ہوئی ہدایات کے مطابق فون تیار کرنا ہے۔ اس میں استعمال کیا گیا اینڈروئیڈ ورژن اصلی اینڈروئیڈ ورژن (اسٹاک اینڈروئیڈ) کے قریب تر ہے جس کی وجہ سے اسے اپ ڈیٹ کرنا کسی بھی اینڈروئیڈ فون کے مقابلے میں زیادہ آسان ہے۔
اینڈروئیڈ ون کی کامیابی کے حوالے سے کئی شکوک و شبہات ہیں۔ بھارت ، پاکستان اور بنگلہ دیش میں پہلے ہی اینڈروئیڈ پر مبنی سستے اسمارٹ فونز دستیاب ہیں۔ پاکستان میں درجنوں مختلف کمپنیاں موبائل فونز تیار اور فروخت کررہی ہیں جن میں کیو موبائل، وائس، ریوو، سام سنگ، اوپو، موٹورولا اور شیومی جیسی بڑی کمپنیاں بھی شامل ہیں۔ اینڈروئیڈ وَن کی قیمت کے برابر یا اس سے بھی کم قیمت میں یہ کمپنیاں پہلے ہی اسمارٹ فون فروخت کررہی ہیں۔
correction required. Rear camera is 5MP not 8MP
شکریہ۔ تصیح کردی گئی ہے۔