فون کا پاس ورڈ یا پیٹرن بھولنے کے بعد اسے باآسانی کھولیں
فون کی لاک اسکرین کے کئی فوائد ہیں۔ ایک وقت تھا جب فون بھی سادا سے ہوا کرتے تھے اور ان کا لاک بھی انتہائی سادا سا ہوا کرتا تھا لیکن جدید اسمارٹ فونز چونکہ ایک عام فون نہیں رہے بلکہ اپنے اندر ایک دنیا سموئے ہوتے ہیں اس لیے ان پر مضبوط لاک بھی فراہم کیا جاتا ہے۔
اسمارٹ فون کی لاک اسکرین فون کو غیر ضروری چھیڑ چھاڑ سے ضرور بچاتی ہے لیکن اس کے چند نقصان بھی ہیں مثلاً اگر آپ لاک کا پاس ورڈ یا پیٹرن بھول جائیں فون کے اندر داخل ہونا انتہائی مشکل ہو جاتا ہے۔
زیادہ تر اینڈروئیڈ صارفین اس مشکل کا شکار ہوتے ہی فون کو روٹ کرنے کی طرف بھاگتے ہیں لیکن آپ کو پتا ہونا چاہیے کہ روٹنگ کا عمل نہ صرف آپ کے اسمارٹ فون کی ورانٹی پر متاثر ہوتا ہے بلکہ اس میں آپ کو اپنے اہم ڈیٹا سے بھی ہاتھ دھونا پڑ سکتا ہے۔
اس صورتِ حال سے درست طریقے سے نمٹنے کے لیے آپ کے پاس ’’ڈاکٹر فون اینڈروئیڈ لاک اسکرین ریموول‘‘ (Android Lock Screen Removal) پروگرام موجود ہونا چاہیے۔
اگرچہ یہ پروگرام مفت دستیاب نہیں لیکن اس کی افادیت کی بنا پر اسے شیئر کیا جا رہا ہے البتہ یہ تیس دن کی آزمائش کے لیے ضرور مفت موجود ہے۔
یہ پروگرام چاروں طرز کے لاکس یعنی پیٹرن، پِن، پاس ورڈ اور فنگر پرنٹس کو کھولنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس دوران فون کا ڈیٹا بھی بالکل محفوظ رہتا ہے۔
ونڈور (Wondershare) کمپنی کا بنایا گیا یہ پروگرام آپ درج ذیل ربط سے حاصل کر سکتے ہیں۔
انسٹالیشن کے بعد فون کو بذریعہ کیبل کمپیوٹر سے منسلک کریں اور ہدایات پر عمل کرتے جائیں۔
آپ کے فون کو پہچاننے کے بعد اگلے مرحلے پر کیا کرنا ہو گا یہ پروگرام رہنمائی کرتا جائے گا
پاس ورڈ کے توڑ کے لیے فون کا ریکوری پیکیج ڈاؤن لوڈ کرنے کی ضرورت ہو گی اس لیے ضروری ہے کہ آپ کے سسٹم پر انٹرنیٹ بھی چل رہا ہو۔
پیکیج کی ڈاؤن لوڈنگ کے بعد یہ پروگرام فون پر موجود لاک کو ختم کرنے کا کام شروع کر دے گا۔
یہ تحریر کمپیوٹنگ شمارہ نمبر 123 میں شائع ہوئی
سو اس سافٹ ویر کی مدد سے کوئی بھی آپ کا فون بھی کھول سکتا ہے،،، جسے کہ آپ پاس ورڈ لگانے کے بعد محفوظ تصور کر رہے ہیں،،،