گوگل نے اینڈرائیڈ اوریو ڈیولپرز کے لیے ریلیز کر دیا

اینڈرائیڈ اوریو 8.1 کے ڈیولپر پریویو کے آنے کا سب کو علم تھا مگر یہ اتنی جلدی ریلیز ہوجائے گا یہ کسی کو توقع نہیں تھی۔

حسبِ روایت اینڈرائیڈ اوریو 8.1 میں کوئی بڑی تبدیلیاں نہیں ہوں گی، اس ریلیز میں اصل توجہ مین ورژن کے لیے بگ فکسز پر ہوگی، شاید کچھ قابلِ توجہ تبدیلیاں اور فیچر خصوصی طور پر نیکسز اور پیکسل کے لیے دستیاب ہوں۔

تحریر جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں

سونی پکاچو

یہ اپڈیٹ Pixel 2 XL, Pixel 2, Pixel XL, Pixel, Pixel C, Nexus 6P, اور Nexus 5X کے لیے دستیاب ہے، اگر آپ کے پاس ڈیولپر کا اکاؤنٹ ہے تو آپ یہ اپڈیٹ حاصل کر سکتے ہیں یا ڈیولپرز کی ویب سائٹ سے اس کا امیج ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں۔

گوگل کا کہنا ہے کہ مذکورہ بالا سمارٹ فونز کے صارفین کے لیے یہ اپڈیٹ اگلے دسمبر تک جاری کر دی جائے گی جس کا مطلب ہے کہ دیگر اداروں کے لیے 8.1 کی اپڈیٹ جنوری 2018 تک ہی دستیاب ہوپائے گی۔

Comments are closed.