آپ کا رہائشی علاقہ 75 کروڑ سالوں میں کتنا تبدیل ہوا ہے؟

قدیم زمین (Ancient Earth) نامی ویب سائٹ پر آپ اپنے رہائشی علاقے میں ہونے والی تبدیلوں کو ملاحظہ کر سکتے ہیں۔ یہ ویب سائٹ دکھاتی ہے کہ کس طرح آپکا علاقہ 75 کروڑ سالوں سے لیکر آج تک تبدیل ہوا ہے۔ اس ویب سائٹ کودنیا کے سب سے بڑے ڈیجیٹل ڈائنو سار ڈیٹا بیس کے ایان ویبسٹر نے بنایا ہے۔ ایان نے اس ویب سائٹ کے لیے ڈیٹآ PALEOMAP پراجیکٹ سے لیا ہے، جس میں دیکھا گیا ہے کہ کس طرح گزشتہ 1 ارب 10 کروڑ سالوں میں سمندر اور زمین ارتقاء پذیر ہوئے ہیں۔

اس ویب سائٹ سے استفادے کے لیے صارفین کو اپنے علاقے کا نام لکھ کر سرچ کرنا پڑے گا اس کے بعد ڈراپ ڈاؤن مینو سے 0 سے 750 ملین سال منتخب کر کے علاقے یا علاقوں میں ہونے والی تبدیلیوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔

جواب لکھیں

Your email address will not be published.