مائیکروسافٹ کے جاری کردہ بلیٹن سے مزید پتا چلتا ہے کہ اس بگ کو استعمال کرنے کے لئے ایڈوبی فلیش کا استعمال کیا جاتا ہے۔ حملے میں ایک خاص طور پر بنائی گئی فلیش فائل استعمال کی جاتی ہے۔ یاد رہے کہ یہ بگ فلیش میں نہیں بلکہ انٹرنیٹ ایکسپلورر میں ہے۔ فلیش کو اس حملے میں بطور معاون استعمال کیا جاتا ہے۔
چونکہ ابھی تک اس حملے سے بچنے کے لئے مائیکروسافٹ کی جانب سے کوئی پیچ ریلیز نہیں کیا گیا، اس لئے صرف ونڈوز اپ ڈیٹس چلانے سے اس بگ کو دور نہیں کیا جاسکتا۔
اینٹی وائرس بنانے والی کمپنی سفوز کے پال ڈکلن نے اس حملے سے نمٹنے کے لئے دو تجاویز دی ہیں۔
اول:
انٹرنیٹ ایکسپلورر میں ایکٹیو اسکرپٹنگ کو غیر فعال کردیا جائے۔ اس کے لئے درج ذیل طریقہ اختیار کیجئے۔
دوم:
VGX.dll لائبریری جس کا تعلق ویکٹر مارک اپ لینگویج سے ہے اور بگ بھی اسی لائبریری میں موجود ہے، کو غیر فعال کردیا جائے۔ اس کے لئے کمانڈ پرامپٹ پر یہ کمانڈ تحریر کریں:
اس کمانڈ کی وجہ سے VGX.dll لائبریری ونڈوز سے unregister ہوجائے گی۔