یوٹیوب کا ایرانی متبادل، مہر ڈاٹ آئی آر

اسلامی جمہوریہ ایران براڈکاسٹنگ نے ایران کے انٹرنیٹ صارفین کے لئے یوٹیوب کے متبادل کے طور پر ایک نئی ویڈِو شیئرنگ ویب سائٹ کا اجراء کیا ہے۔ مہر نامی اس ویب سائٹ کے بارے میں اطلاع ہے کہ اس پر صرف حکومت کی مشاء کے مطابقت رکھتی ویڈیوز ہی اپ لوڈ کی جاسکیں گی۔ یاد رہے کہ ایران میں 2009  سے یوٹیوب پر پابندی ہے۔ سیاسی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ مہر کا مقصد امریکہ اور اس کی بڑی کمپنیوں جیسے گوگل وغیرہ کو سخت پیغام دینا ہے۔

مہر فارسی زبان کا لفظ ہے جس کے مطلب لگاؤ یا چاہت ہے۔

تاہم یہ پہلا موقع نہیں کہ ایران نے ایسی کوئی ویب سائٹ بنائی ہے۔ اس سے پہلے aparat.com اور cloob.comنامی ویب سائٹس بھی ایران نے اسی مقصد کے تحت بنائی تھیں۔

فی الحال مہر تک رسائی قدرے مشکل ہے۔ تاہم یہ مضمون تحریر کرتے ہوئے، ہم اس پر چند ویڈیوز چلانے میں کامیاب ہوگئے تھے۔ مہر کا ویب ایڈریس http://www.mehr.ir ہے۔

ایرانیوٹیوب