یوٹیوب ایپلی کیشن میں میسجنگ اور وڈیو شیئرنگ کا فیچر متعارف

گوگل جلد یوٹیوب ایپلی کیشن میں میسجنگ اور شیئرنگ کی سہولت فراہم کرنے والا ہے۔ اس طرح آپ یوٹیوب کی ایپلی کیشن کے ذریعے اپنے دوستوں سے گپ شپ بھی کر سکیں گے اور کوئی وڈیو پسند ہو گی تو اسے بھی چیٹ میں شامل کر سکیں گے۔

 

وٹس ایپ نے بھی وڈیو اسٹریمنگ کی سہولت فراہم کر دی ہے کہ آپ کسی وڈیو کو ڈاؤن لوڈ کیے بغیر میسج سے ہی اسٹریم کر کے دیکھ سکتے ہیں لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ بھیجنے والا وڈیو اپ لوڈ کرے۔ لیکن یوٹیوب کا فیچر زیادہ کارآمد ثابت ہوگا کہ یوٹیوب پر لاتعداد وڈیوز پہلے سے اپ لوڈ ہیں اور نئی مزید ہو رہی ہیں اس لیے وڈیوز شیئرنگ کا کام آسان ہو جائے گا۔ مزید تفصیل جاننے کے لیے یہ وڈیو دیکھیے: