وٹس ایپ پر ڈیلیٹ شدہ میسج بھی آپ پڑھ سکتے ہیں

وٹس ایپ میں یوں تو کئی نئے زبردست فیچرز پیش کیے جا رہے ہیں لیکن حالیہ پیش کردہ فیچر ڈیلیٹ فار ایوری ون نے تو دھوم مچا دی تھی۔

اس فیچر کی بدولت صارفین بھیجے گئے پیغام کو سات منٹ کے اندر اندر حذف کر سکتے ہیں۔ اس طرح وصول کنندہ کے پاس سے یہ پیغام غائب ہو جاتا ہے۔

جس طرح کہ آپ جانتے ہوں گے کہ ایک طریقے کو استعمال کرتے ہوئے سات منٹ کی بجائے جب چاہیں بھیجا گیا پیغام حذف کیا جا سکتا ہے یہ طریقہ پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسی طرح اب ایک نئی دلچسپ چیز دریافت ہوئی ہے کہ اگر کوئی میسج ڈیلیٹ کر دے تو اس صورت میں بھی آپ اسے پڑھ سکتے ہیں۔

دراصل جب کوئی میسج بھیجنے والا اسے ڈیلیٹ کرتا ہے تو وہ بظاہر وصول کنندہ کے وٹس ایپ سے غائب ہو جاتا ہے لیکن جب پیغام موصول ہوتا ہے تو آپ جانتے ہوں گے ایک نوٹی فکیشن میں بھی وہ پیغام نظر آتا ہے۔ بلکہ اکثر لوگ وٹس ایپ پیغام نوٹی فکیشن سے ہی پڑھ کر اسے نظر انداز کر دیتے ہیں اور دوسرا بندہ سمجھتا ہے ابھی تک اس کا پیغام دیکھا ہی نہیں گیا۔

بس یہی وہ خرابی ہے، وٹس ایپ سے تو میسج غائب ہو جاتا ہے لیکن نوٹی فکیشنز کی ہسٹری میں محفوظ رہ جاتا ہے۔

اس کے لیے آپ اپنے فون کے نوٹی فکیشن لاگ میں جا کر یہ پیغام پڑھ سکتے ہیں۔ اس کے لیے فون کی ہوم اسکرین پر کسی خالی جگہ کو پریس کر کے رکھیں اور ظاہر ہونے والے آپشنز میں سے ویجیٹس منتخب کر لیں

اس کے بعد وہاں موجود سیٹنگز ویجیٹس کو ہوم اسکرین پر لے جائیں

اور اس میں سے نوٹی فکیشن لاگ کھول لیں۔ یہاں آپ کو موصول ہونی والی تمام نوٹی فکیشنز موجود ہوں گی۔

اس کے علاوہ اگر آپ اس کام کو مزید آسان بنانا چاہتے ہیں تو نوٹی فکیشن ہسٹری (Notification History) ایپلی کیشن انسٹال کر لیں۔

گوگل پلے اسٹور سے انسٹال کریں

یہ ایپ آپ کو موصول ہونی والی تمام نوٹی فکیشنز کا ریکارڈ رکھتی ہے۔ اس طرح وٹس ایپ پر موصول ہونے والا پیغام اگر بھیجنے والا ڈیلیٹ بھی کر دے تو یہاں نوٹی فکیشن میں آپ سے پڑھ سکیں گے۔

واٹس ایپوٹس ایپ