یاہو! جلد ہی فیس بک اور گوگل کے ذریعے لاگ ان ہونے کی سہولت ختم کردے گا

یاہو! اپنی سابقہ کھوئی ہوئی عزت اور مقام کمانے کے لئے مسلسل ہاتھ پائوں ماررہا ہے۔ گوگل اور فیس بک نے یاہو! کے سنہرے دور کا بالکل خاتمہ کردیا ہے اور یاہو! شاید اسی بات کا غصہ نکالنے کے لئے اپنی تمام سروسز پر گوگل اور فیس بک کے یوزر نیم / پاس ورڈ سے لاگ ان ہونے کی سہولت ختم کرنے جارہا ہے۔ ابتداء میں یہ کام یاہو! اسپورٹس سے شروع کیا گیا ہے اور جلد ہی یاہو! کی دیگر تمام سروسز پر بھی فیس بک اور گوگل کے سائن ان بٹنز ہٹا دیئے جائیں گے۔

صارفین کے لئے اب یہ لازم ہوجائے گا کہ وہ یاہو! کی کسی بھی سروس بشمول یاہو! میل، Flickr استعمال کرنے کے لئے یاہو! کی آئی ڈی سے لاگ ان ہوں۔ اس سے پہلے صارفین کو یہ سہولت حاصل تھی کہ وہ اپنا فیس بک یا گوگل کا اکائونٹ بھی یاہو! کی سروسز پر لاگ ان ہونے کے لئے استعمال کرسکتے تھے۔ یہ سہولت جنوری 2011 ء سے فعال ہے۔ جب یوزر فیس بک یا گوگل کی آئی ڈی سے یاہو! کی سروسز استعمال کرتا ہے تو یاہو! کے پاس صارف کی انتہائی محدود معلومات ہی جمع ہو پاتی ہیں اور وہ انٹرنیٹ پر صارف کی سرگرمیوں سے مکمل طور پر بے خبر رہتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یاہو! نے اپنے صارفین کی زیادہ سے زیادہ معلومات اکٹھی کرنے کے لئے یہ قدم اٹھایا ہے تاکہ صارف کی ترجیحات کو مدنظر رکھتے ہوئے یاہو! کی سروسز کو خاص طور پراس صارف کے لئے بہتر کرکے پیش کیا جائے۔

اس خبر کی مزید تفصیل مارچ 2014ء کے شمارے میں شامل ہے

فیس بکگوگلیاہو!
تبصرے (3)
Add Comment
  • Aatif Aneeq

    already done, check yahoo login page..

  • Aatif Aneeq

    already done, check yahoo login page..

  • Syed Ali Haider

    already done, check yahoo login page..