شومی نے اکتوبر میں 10 ملین سمارٹ فون فروخت کیے

گزشتہ ستمبر میں شومی Xiaomi دس ملین سمارٹ فون فروخت کرنے میں کامیاب رہا اور یہی کامیابی اس نے اکتوبر میں بھی دہرائی، شومی کے سی ای او "لی جُن” Lei Jun نے چینی سوشل میڈیا ویب سائٹ Weibo پر شومی کے چاہنے والوں کو یہ خبر سناتے ہوئے اعلان کیا کہ آج یعنی یکم نومبر کو Xiaomi Mi 5X جسے Xiaomi Mi A1 کے نام سے بھی جانا جاتا ہے پھر سے فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

کمپنی اس سال 90 ملین سمارٹ فون فروخت کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، یہ ہدف گزشتہ سال کے ہدف سے %50 زیادہ ہے، گزشتہ سال کمپنی 58 ملین سمارٹ فون فروخت کرنے میں کامیاب رہی جبکہ 2015 میں کمپنی نے 70 ملین سمارٹ فون فروخت کیے تھے۔

مزید برآں مائکروسافٹ کے سی ای او Satya Nadella نے شومی کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا جہاں شومی کے سی ای او Lei Jun نے انہیں Xiaomi Mi Mix 2 تحفتاً پیش کرتے ہوئے کہا کہ مائکروسافٹ اور شومی میں بہت قریبی تعلقات ہیں اور دونوں ادارے سمارٹ فون اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ کے شعبے میں ایک دوسرے سے تعاون کر رہے ہیں۔

سمارٹ فونشومیمائکروسافٹ