سال 2015 میں شومی نے پہلے اسمارٹ جوتے متعارف کروائے تھے۔ ان جوتوں کو پہن کر چہل قدمی کی جائے تو کئی اہم معلومات اکھٹی کی جاسکتی تھیں۔ اب کمپنی نے انٹل کے کوری (Curie) چپ والے نئے اسمارٹ جوتے لانچ کئے ہیں۔ انٹل کوری قیمض کے بٹن جتنی ایک چپ ہے جو دراصل ایک مکمل کمپیوٹر ہے۔ اس چپ کو خاص طور پر صحت و تندرسی کی معلومات اکھٹی کرنے کے لئے انٹل نے تیار کیا ہے۔
نائنٹی Minutes Ultra Smart Sportswear نامی ان جوتوں میں لگی بیٹری 60 دن تک چل سکتی ہے ۔ یہ جوتے قدموں کی تعداد، طے کیا گیا فاصلہ، رفتار اور استعمال کی گئی کیلوریز کی تعداد ریکارڈ کرتے ہیں۔ ان جوتوں میں فوم جیسا آرام دہ مادہ استعمال کیا گیا ہے۔ پھسلنے سے محفوظ رکھنے اور جراثیم کش خصوصیات پیدا کرنے کے لئے اس میں خاص انتظام کیا گیا ہے۔ مارکیٹ میں انہیں مردوں کے لئے سیاہ اور نیلے جبکہ خواتین کے لئے سیاہ اور گلابی رنگ میں فروخت کے لئے پیش کیا جائے گا۔ ایک اسپیشل ایڈیشن بھی جاری کیا جائے گا جس کا رنگ نیلا ہو گا اور وہ اندھیرے میں چمکے گا۔
فی الحال چین میں ریلیز کئے گئے ان اسمارٹ جوتوں کو Mi کی ویب سائٹ سے Pre-Order کیا جاسکتا ہے۔ یعنی یہ فوراً خریدنے کے لئے دستیاب نہیں۔ تاہم آپ ابھی رقم ادا کرکے انہیں بُک کرواسکتے ہیں۔ ان کی بُکنگ کروانے صارفین کو 15 اپریل سے بھیجنا شروع کردیا جائے گا۔ ان کی قیمت 300 یوآن یا ساڑھے چار ہزار روپے رکھی گئی ہے۔