وٹس ایپ اس وقت بلاشبہ دنیا کی نمبر ون میسجنگ ایپلی کیشن ہے۔ یہی وجہ ہے کہ فیس بک کی جانب سے اس میں نت نئے فیچرز پیش کیے جاتے ہیں تاکہ صارفین کو کسی قسم کی کمی کا احساس نہ ہو۔
اکثر ایسا ہوتا ہے کہ انسان غلطی سے کوئی پیغام بھیج دیتا ہے جس کے باعث اسے ندامت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ لیکن اب ایسا مزید نہیں ہو گا کیونکہ وٹس ایپ کا سب سے زیادہ انتظار کیے جانے والا فیچر آ چکا ہے۔
وٹس ایپ نے اس فیچر کی تصدیق کر دی ہے اور اکثر صارفین کے پاس یہ فیچر پہنچ بھی چکا ہے جس کے تحت وہ کسی بھی پیغام کو بھیجنے کے بعد ڈیلیٹ کر سکتے ہیں۔
تاہم یہاں یہ بات یاد رکھیں کہ پیغام بھیجے جانے کے بعد سات منٹ کے اندر اندر ڈیلیٹ ہو سکتا ہے، اس کے بعد اسے ڈیلیٹ کرنا ممکن نہیں ہو گا۔
اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے جو میسج آپ ڈیلیٹ کرنا چاہیں اسے منتخب کر کے اوپر ٹاپ بار پر موجود ری سائیکل بن کے آئی کن کو استعمال کریں یہ آپشن ظاہر ہو جائے گا کہ آپ یہ پیغام صرف اپنے پاس سے ڈیلیٹ کرنا چاہتے ہیں یا سب کے پاس سے۔ اگر آپ ’’ڈیلیٹ فار ایوری ون‘‘ کا انتخاب کریں گے تو وہ میسج فوراً وصول کنندہ کے فون سے بھی حذف ہو جائے گا۔