کراؤڈ فنڈنگ کیا ہے اور اس کے لیے بہترین ویب سائٹس کون سی ہیں

انڈی گوگو

indiegogo.com

indie انڈیپنڈنس کا مختصر نام ہے لہٰذا اس نام سے آپ پہلے ہی جان گئے ہوں گے کہ یہ کراؤڈ فنڈنگ ویب سائٹ فنڈ حاصل کرنے میں آپ کی بھرپور مدد کرتی ہے۔ اس ویب سائٹ کی خاکہ بندی (layout) کک اسٹارٹر کی مانند ہے، لہٰذا اگر آپ کک اسٹارٹر آزما چکے ہیں تو اسے اپنانا آسان ہے۔ تاہم یہاں کک اسٹارٹر سے مختلف بات یہ ہے کہ آپ عطیات سے بھی کوئی بھی منصوبہ شروع کر سکتے ہیں۔

٭… اہم خصوصیات

اس کے ’’بیکر انعام‘‘ کی خصوصیت کا نام یہاں "Perks” ہے۔یہاں کوئی بھی فرد خواہ وہ امریکی شہری ہو یا نہ ہو، پے پال کو ایک ادائیگی کے انتخاب کے طور پر استعمال کرتے ہوئے فنڈنگ حاصل کر سکتا ہے۔ یہاں ایک فنڈنگ منصوبہ جسے "Flexible Funding” کہا جاتا ہے جس کے تحت اگر آپ کا منصوبہ فنڈنگ کے ہدف تک پہنچنے میں ناکام ہو جائے تب بھی آپ فنڈ حاصل کر سکتے ہیں تاہم اس کے لیے Indiegogo آپ سے زیادہ فیس وصول کرتا ہے۔

٭… فیس

Indiegogo کسی بھی حاصل کردہ فنڈ پر 4 فی صد فیس وصول کرتا ہے، تین فی صد کریڈٹ کارڈ کے عمل کے اور پچیس امریکی ڈالر غیر امریکی مہم کے لیے wirefeeکے وصول کیے جاتے ہیں۔ اگر آپ نے Flexible funding plan کے تحت درخواست دی ہے اور آپ کی مہم متعین فنڈ حاصل کرنے میں ناکام ہو گئی تو Indiegogo فنڈ کا نو فی صد وصول کرتا ہے لیکن آپ تب بھی بقیہ فنڈ حاصل کر سکیں گے۔

Indiegogo کے پاکستانی منصوبوں میں Invest 2 innovate کا 16 ہزار ڈالر کا منصوبہ ہے، جس کے تحت پاکستان کی مختلف یونی ورسٹیز کا دورہ کر کے ذہین و قابل کاروباری نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا اور ان کے کاروبار کے قیام میں مدد فراہم کرنا ہے نیز گھریلو خواتین کی دستکاری کا منصوبہ بھی شامل ہے۔نوجوان صحافیوں، منصفیں اور طالب علموں پر مشتمل ایک ٹیم کی جانب سے اسلام آباد کے ایک نئے سیاسی و ثقافتی رسالے کے اجراء کے لیے بھی Indiegogo سے اب تک متعین کردہ لاگت سے بھی زائد رقم دس ہزار ڈالر اکٹھی کی جا چکی ہے۔لندن میں ملالہ یوسف زئی کے اسپتال کے اخراجات کے لیے ایک فلاحی مہم چلائی گئی جس کا ہدف 25 ہزار ڈالر تھا، مگر مہم کی تاریخ کے اختتام سے ڈیڑھ ماہ قبل ہی پانچ سو مددگاروں کی جانب سے 33 ہزار ڈالر کی رقم اکٹھی کر لی گئی۔

انڈی گوگوانڈیگوگوراکٹ ہبفنڈفنڈ میفنڈنگکراؤڈکراؤڈ فنڈرکراؤڈ فنڈنگکک اسٹارٹرکک سٹارٹر