کراؤڈ فنڈنگ کیا ہے اور اس کے لیے بہترین ویب سائٹس کون سی ہیں

کراؤڈ فنڈنگ کی سرمایہ کاری

روایتی کراؤڈ فنڈنگ پلیٹ فارمز جیسے Artistshare اور kickstarter فنڈز کو امداد کے طور پر وصول کرتے ہیں لیکن کاروباری افراد کو کراؤڈ فنڈنگ کو سرمایہ کاری محفوظ کرنے کے ایک اچھے طریقے کے طور پر دیکھتے ہیں۔ لوگوں کی جانب سے مناسب سیکیورٹی ریگولیٹری اتھارٹی کے ساتھ فائل نہ کی جانے والی درخواستِ سرمایہ کاری زیادہ تر غیر قانونی ہوتی ہے۔ یہی اَمر درخواست گزار کے بے شمار سیکیورٹی قوانین کے جال میں پھنسنے کے امکان کو پرورش دیتا ہے۔ ایسے ریگولیٹری اتھارٹی کے پاس یہ جاننے کے لیے مختلف طریقے ہو سکتے ہیں کہ کیا سیکیورٹی اور کیا نہیں۔ تاہم عام قانون جس پر کوئی فرد بھروسہ کر سکتے ہے (امریکا میں) وہ Howey ٹیسٹ ہے۔ Howey ٹیسٹ یہ کہتا ہے کہ ٹرانسیکشن خود ایک سرمایہ کاری کا معاہدہ تشکلی دیتی ہے (لہٰذا ایک سیکیورٹی متعین کرتی ہے) اگر (1) پیسوں کا تبادلہ (2) منافعے کی امید کے ساتھ (3) عام کاروبار سے ہو جو (4) صرف تھرڈ پارٹی یا پروموٹر کی کاوشوں پر انحصار کرتا ہو۔ واضح طور پر اس معیار کے اندر کوئی بھی کراؤڈ سورسنگ انتظام جس میں دوسروں کے کاموں کی بنیاد پر قائم ممکنہ منافع کے بدلے میں لوگوں سے پیسے ادا کرنے کے لیے کہا جائے گا اسے ایک سیکیورٹی سمجھا جائے گا۔

اسی طرح اگر سرمایہ کاری کے معاہدے کو قانونی استثناء حاصل نہیں تو اسے بھی سیکیورٹی ایجنسی کے ساتھ رجسٹرڈ ہونا پڑے گا۔ سیکیورٹی کو توڑنے کے لیے جرمانہ بہت زیادہ ہو سکتا ہے خواہ قانون شکنی پہلی بار کی گئی ہو اور اس کا انحصار ’’پروموٹر‘‘ کی جانب سے حاصل کیے گئے منافعے کے ایک بڑے حصے پر اور سرمایہ کاروں کی صورت میں ہو سکتا ہے جن میں منافعے کو واپس کرنا اور کبھی کبھی سیکیورٹی کی صنعت میں کام کرنے سے تاحیات پابندی شامل ہے۔

کراؤڈ فنڈنگ کے ذریعے سرمایہ فروخت کرنے کو کراؤڈ فنڈ انویسٹنگ (CFI)، کراؤڈ انویسٹنگ یا محض کراؤڈ فنڈنگ (جیسا کہ قانونی فنڈنگ میں ہے) کہا گیا ہے۔ کچھ افراد نے کراؤڈ فنڈنگ کی دوسری قسموں سے انٹرنیٹ کی بنیاد والی کراؤڈ فنڈنگ میں تفریق کے لیے اصطلاحی معیار بنانے کی بات کی ہے۔

کراؤڈ فنڈنگ سرمایہ کاری اور ادھار کی بنیاد پر یا حصص کی بنیاد پر، دوسرے نمونونں کی پیروی کی بنیاد پر، بشمول منافع کی تقسیم اور مخلوطی نمونوں کی بنیاد پر ہو سکتی ہے۔

٭… قرض پر مبنی کراؤڈ فنڈنگ: قرضہ جاتی کراؤڈ فنڈنگ انفرادی (یا ادارے کے) سربراہوں کے گروہوں کو اجازت دیتی ہے کہ وہ قرضے کی اصل رقم مع سود کے بدلے میں کاروبار یا دوسرے افراد کے لیے قرض حاصل کریں، جیسے مقابل سے مقابل (Peer to peer) یا مقابل سے کاروبار (Peer to business) قرضہ بھی کہتے ہیں۔

٭… حصص پر مبنی کراؤڈ فنڈنگ: جسے ہائپر فنڈنگ بھی کہتے ہیں ایک میکنزم ہے جو سرمایہ کاروں کے وسیع گروہ کو حصص کے بدلے میں چھوٹے کاروبار اور کمپنیوں کے ابتدائیہ کو فنڈ کرنے کے قابل بناتا ہے۔

سرمایہ کار کو کاروبار کو پیسا دیتے ہیں اور اس کاروبار کے چھوٹے حصے کی ملکیت (حصص یا قرض) حاصل کرتے ہیں۔ اگر کاروبار کامیاب ہوتا ہے تو اس کی قیمت بھی بڑھتی ہے لہٰذا اس کے حصص کی قدر میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ تاہم اس کے برعکس بھی ممکن ہے یعنی کاروبار میں نقصان سے حصص کی قدر میں کمی۔ حصص پر مبنی کراؤڈ فنڈنگ کی تشہیر یہ بھی ظاہر کرتی ہے کہ کاروبار کی ابتداء کے لیے اس کے امکانات سب سے زیادہ روشن ہیں۔

انڈی گوگوانڈیگوگوراکٹ ہبفنڈفنڈ میفنڈنگکراؤڈکراؤڈ فنڈرکراؤڈ فنڈنگکک اسٹارٹرکک سٹارٹر