دوسری شادی کے خواہش مند افراد کے لیے خاص ویب سائٹ

دوسری شادی ہمارے ہاں ہمیشہ متنازعہ موضوع رہا ہے۔ تاہم برطانیہ میں مقیم آزاد چائے والا (Azad Chaiwala) کا کہنا ہے کہ دوسری شادی میں کوئی حرج نہیں۔ یہ وجہ ہے کہ انھوں نے ’’سیکنڈ وائف‘‘ نامی ویب سائٹ کی ہے جس کے لانچ ہوتے ہی لاتعداد افراد نے رجسٹریشن بھی کروا دی ہے۔

آزاد صاحب کی کوشش ہے کہ دوسری شادی کے خواہش مند افراد ان کی ویب سائٹ پر اپنی پروفائل بنائیں تاکہ رشتے کی تلاش میں دیگر افراد انھیں دیکھ کر ان سے بات چیت بڑھا سکیں اور فی الحال تو وہ اپنی کوشش میں بھرپور کامیاب نظر آرہے ہیں۔

آزاد کا مزید کہنا ہے کہ ویب سائٹ پر خاص خیال رکھا جائے گا کہ کسی قسم کی بے ہودگی نہ پھیلائی جا سکے۔ اس ویب سائٹ کا مزید احوال آپ انہی کی زبانی اس وڈیو میں دیکھ سکتے ہیں۔