کمپیوٹنگ میں ہم اس موضوع پر شائع کر چکے ہیں کہ کس طرح آئی فون یا اینڈروئیڈ ڈیوائس کو پی سی کے ساتھ بطور کی بورڈ ماؤس استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس بار آپ کو بتاتے ہیں کہ کس طرح کمپیوٹر کی بورڈ کو اینڈروئیڈ کے ساتھ استعمال کیا جا سکتا ہے۔
آئی فون یا آئی پیڈ کو پی سی کے ساتھ بطور کی بورڈ ماؤس استعمال کریں
اینڈرائیڈ ڈیوائس کو پی سی کے ساتھ بطور کی بورڈ اور ماؤس استعمال کریں
پی سی پر ٹائپنگ کی رفتار اینڈروئیڈ فون یا ٹیبلٹ کے مقابلے میں بہت تیز ہوتی ہے۔ اس لیے اگر آپ کو بار بار فون پر ٹائپ کرنے کی ضرورت پڑتی ہے تو اپنے کمپیوٹر کے کی بورڈ کو اینڈروئیڈ سے کنیکٹ کر کے استعمال کرنا آپ کے لیے ایک انتہائی دلچسپ تجربہ ثابت ہو گا۔
پی سی کی بورڈ کو دو طریقوں سے اینڈروئیڈ سے کنیکٹ کیا جا سکتا ہے۔ ایک طریقے میں تو کیبل درکار ہو گی، جبکہ دوسرا طریقہ وائی فائی کے ذریعے کنیکٹ کرنا ہے، جو کہ زیادہ سہل اور دلچسپ ہے۔ آئیے آپ کو تفصیلی اس طریقہ کار کے بارے میں بتاتے ہیں۔
-1 ریموٹ کی بورڈ کو استعمال کرتے ہوئے بذریعہ وائی فائی
’’ریموٹ کی بورڈ‘‘ ایک اینڈروئیڈ ایپلی کیشن ہے۔ جس کے ذریعے ڈیسک ٹاپ کی بورڈ کو وائی فائی کے ذریعے فون کے ساتھ کنیکٹ کیا جا سکتا ہے۔ یہ ایپلی کیشن استعمال میں انتہائی آسان ہے اور سادہ سے انٹرفیس کی مالک ہے۔ اس کی سادہ سی کنفیگریشن کے بعد آپ اپنے ڈیسک ٹاپ کی بورڈ سے فون پر براہِ راست ٹائپنگ کر سکیں گے۔
سب سے پہلے درج ذیل ربط سے یہ ایپلی کیشن اپنے اینڈروئیڈ فون یا ٹیبلٹ میں انسٹال کریں:
remotekeyboard
مزید آگے بڑھنے سے پہلے ایک بار پھر دیکھ لیں کہ کمپیوٹر اور اینڈروئیڈ ڈیوائس دونوں ایک ہی وائی فائی نیٹ ورک پر موجود ہیں؟
اگر آپ کا جواب ’’ہاں‘‘ میں ہے تو اس ایپلی کیشن کو اپنے فون پر چلائیں۔
یہ ایپلی کیشن بتائے گی کہ اسے بطور کی بورڈ فعال نہیں کیا گیا، پہلے یہ کام انجام دیں۔ اس کے لیے یہ خود ہی کی بورڈ سیٹنگز کھول دے گی۔ یہاں ’’ریموٹ کی بورڈ‘‘ کے ساتھ موجود باکس میں چیک لگا دیں۔
اب اپنے کی بورڈ کو فون کے ساتھ کنیکٹ کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ کنکشن ہوسٹ ایڈریس اور پورٹ کو استعمال کرتے ہوئے بذریعہ Telent بنے گا۔ ہوسٹ ایڈریس اور پورٹ ایڈریس آپ اسی ایپلی کیشن کو چلائیں تو سامنے ہی لکھا ملے گا، اسے نوٹ کر لیں۔
پُٹی (Putty)ٹیلنیٹ کلائنٹ مفت دستیاب ہے جسے درج ذیل ربط سے ڈاؤن لوڈ کر لیں:
http://www.putty.org
ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد اسے چلائیں۔ ہوسٹ نیم میں جو ایپلی کیشن سے آئی پی ایڈریس آپ نے نوٹ کیا تھا ٹائپ کر دیں۔ اس کے آگے پورٹ کے خانے میں پورٹ ایڈریس جو کہ 2323 ہو گا ٹائپ کر دیں۔
نیچے کنکشن ٹائپ میںTelent منتخب کریں، یہ بہت ضروری ہے۔
اس کے بعد نیچے موجود اوپن کے بٹن پر کلک کر دیں۔
تصویر میں دکھائی گئی کمانڈ پرامپٹ جیسی اسکرین کھل جائے تو سمجھ جائیں آپ نے کنکشن بالکل درست طریقے سے بنا لیا ہے۔ اس کمانڈ پرامپٹ کی اسکرین پر آپ جو بھی ٹائپ کریں گے وہ فون پر ٹائپ ہونا شروع ہو جائے گا۔
اسے آزمانے کے لیے ’’ریموٹ کی بورڈ‘‘ میں ہی ٹائپنگ فیلڈ موجود ہے۔ فون پر اس پر کلک کریں اور پی سی پر کمانڈپرامپٹ پر ٹائپ کریں۔
آپ دیکھیں گے کہ وہ فون پر ٹائپ ہو جائے گا۔خیال رہے کہ اگر آپ ایک سے زیادہ کی بورڈز استعمال کر رہے ہوں تو ہر دفعہ ٹائپ کرنے سے پہلے اینڈروئیڈ آپشن دیتا ہے کہ اپنی ضرورت کے تحت کی بورڈ منتخب کر لیں۔
اس لیے پی سی کی بورڈ سے ٹائپ کرنے کے لیے بھی آپ کو پہلے ’’ریموٹ کی بورڈ‘‘ کو منتخب کرنا ہو گا۔
-2 بذریعہ OTG کیبل
http://www.computingpk.com/connect-usb-devices-to-your-android-phone/
کی بورڈ کو براہِ راست فون کے ساتھ لگانے کے لیے OTG کیبل درکار ہوتی ہے۔ یہ کیبل حاصل کرنے سے پہلے یہ دیکھنا ضروری ہوتا ہے کہ آیا اینڈروئیڈ ڈیوائس میں اس کیبل کو استعمال کرنے کی سپورٹ موجود ہے کہ نہیں۔ یہ چیک کرنے کے لیے ’’اوٹی جی چیکر‘‘ ایپلی کیشن استعمال کی جا سکتی ہے:
اس ایپلی کیشن کو انسٹال کر کے چلائیں، اگر آپ کی ڈیوائس اس سہولت کی حامل ہے تو آپ بازار سے باآسانی او ٹی جی کیبل حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ کیبل ایک طرف سے فون میں پلگ ہوتی ہے جبکہ دوسری جانب کوئی بھی یو ایس بی ڈیوائس لگائی جا سکتی ہے۔ کی بورڈ کے علاوہ یو ایس بی فلیش ڈرائیو بھی اس کیبل کے ذریعے استعمال کی جا سکتی ہے۔
putty telent client is not going to download by clicking on above posted link ?
Kindly check and advise further.
Thanks
i am using window 10 – 64 bit