اس فیچر کے تحت آپ کسی بھی مخصوص علاقے کا نقشہ آف لائن دیکھنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں، اس طرح آپ بغیر انٹرنیٹ کے بھی اس سروس سے مستفید ہو سکتے ہیں۔
گوگل میپس کی ایپلی کیشن آپ کے فون میں پہلے سے موجود ہے لیکن اسے استعمال کرنے کے لیے انٹرنیٹ کا چل رہا ہونا ضروری ہے، اسے آپ آف لائن یعنی بغیر انٹرنیٹ کے استعمال نہیں کر سکتے۔
لیکن اب گوگل کے اس نئے فیچر کے ذریعے آپ گوگل میپس کو Offline یعنی بغیر انٹرنیٹ کے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ لیکن آف لائن استعمال کرنے کے لیے آپ کو پہلے کسی مخصوص علاقے کا نقشہ ڈاؤن لوڈ کرنا ہو گا۔
ڈاؤن لوڈنگ کے لیے کوئی قید نہیں، آپ ایک سے زائد علاقے کو بھی ڈاؤن لوڈ کر کے اسے اُس کے نام سے محفوظ کر سکتے ہیں اور پھر جہاں کہیں آپ کے پاس انٹرنیٹ دستیاب نہ ہو، گوگل میپس وہاں بھی آپ کے اس ڈاؤن لوڈ کیے گئے نقشے کے ذریعے آف لائن کام کرے گا۔
گوگل میپس کو کس طرح آف لائن استعمال کرتے ہیں یہ زبردست فیچر آپ کو ضرور معلوم ہونا چاہیے، یہ طریقہ نیچے دی گئی وڈیو میں ملاحظہ کیجیے: