اگر آپ بھی اس مسئلے کے حل کی تلاش میں تھے تو USB Redirector استعمال کریں۔ یہ سافٹ ویئر اس کے علاوہ بھی کئی اہم فیچرز کا حامل ہے۔ اس کا سب سے بہترین فیچر یہ ہے کہ اس کی مدد سے آپ یو ایس بی فلیش ڈرائیو کو انٹرنیٹ کے ذریعے بھی قابل رسائی بنا سکتے ہیں۔
جس سسٹم پر یو ایس بی فلیش ڈرائیو لگی ہو اس پر یہ سافٹ ویئر انسٹال کریں۔ اس کے بعد آپ اس یو ایس بی فلیش ڈرائیو کو جہاں سے ایکسیس کرنا چاہتے ہیں اس سسٹم پر بھی اسے انسٹال کریں۔ یہ سافٹ ویئر انٹرنیٹ کے ذریعے آپ کو اس یو ایس بی فلیش ڈرائیو تک ریموٹلی ایکسیس فراہم کرتا ہے۔